Type to search

ٹی وی اور فلم

‘کلاس آف 83’ کا فرسٹ لک ریلیز، پولیس کی ڈریس میں دیکھے بابی دیول

کلاس آف 83

فلمی ڈسک،16جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ کافی وقت پہلے پروڈکشن میں اتر چکے ہیں انکے بینر میں کئی فلمیں بن چکی ہے۔ شاہ رخ خان کے پروڈکشن میں بنی فلم کلاس آف 83 پچھلے کافی دنوں سے بحث میں ہے۔ اس فلم کی ہدایت اتل سبروال نے کی ہے۔ شاہ رخ خان کی یہ فلم سید یونس حسین زیدی کے کتاب پر مبنی ہے۔ یہ ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے۔ کلاس آف 83 فلم میں اداکار بابی دیول کے علاوہ شریا سرن، امرتا پوری، پولکیت سمراٹ، پریانشو چیٹرجی اور انوپ سونی جیسے فنکار اہم کردار میں دیکھائی دیں گے۔ اس درمیان میکرس نے فلم کا فرسٹ لک ریلیز کیا ہے۔ جس میں اداکار بابی دیول پولیس کی وردی میں دیکھائی دیئے۔

 

لاک ڈاؤن کی وجہ سینما گھر بند ہیں اس وجہ کئی فلمیں نیٹ فلکس اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہورہی ہے۔ ایسے میں اب شاہ رخ خان کی پروڈکشن میں بنی کلاس آف 83 بھی نیٹ فلکس پر نشر ہوگی۔

اگر آپ سامنے آئی اس تصویر کو غور سے دیکھیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ بابی دیول اس میں سنجیدہ دیکھائیں دے رہے ہیں۔ انکے آنکھوں پر چشمہ لگا ہوا ہے۔ اور اسٹیج پر لوگوں کو مخاطب کررہے ہیں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس نے فلم کا فرسٹ لک پوسٹ کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا ایک ڈین جو ایک کلاس کو الگ کرتا ہے، کافی لفظی طور سے۔۔!

شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے شیئر کلاس آف 83 کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے پولیس کی وردی میں بابی دیول زبردست دیکھ رہے ہیں خبر کے مطابق بابی دیول اس فلم میں آئی پی ایس آفسر بنے ہوئے ہیں اداکار کے فینس کو انکا پولیس والا لک کافی پسند آرہا ہے۔

 

اداکار بابی دیول کی فلم کلاس آف 83 کب ریلیز ہوگی اسکو لیکر کسی طرح کی معلومات نہیں ملی ہے لیکن میکرس نے اس بات کا اعلان کیا ہے کلاس آف 83 نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی بتادیں کہ حال ہی میں نیٹ فلکس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اعلان کیا تھا کہ 17 پروجیکٹس بہت جلد ریلیز ہونگی۔ جن میں جھانوی کپور کی گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل، راج کمار راؤ کی لوڈو ، بابی دیول کی کلاس 83 کے علاوہ رات اکیلی ہے، ڈولی کٹی اور وہ چمکتے ستارے، تورباز، اے کے بمقابلہ اے کے، گمی ویڈس سنی، اے سوئٹیبل بوائے، بومبے بیگمس، جیسے کئی ویب سیریز شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like