Type to search

وائرل

بوبی دیول کے بیٹے آریامن والد کی طرح اسٹائلش اور ہینڈسم

بوبی دیول آریامن دیول

وائرل ڈسک، 17 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری میں دیول خاندان کافی مشہور ہے اور انکا ایک الگ ہی حیثیت ہے، اس خاندان کی تیسری نسل کے طور پر دھرمیندر کے پوتے اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی انٹری کچھ وقت پہلے فلموں میں ہوچکی ہے-

وہیں اب سنی دیول کے چھوٹے بیٹے راجویر بھی فلموں میں آنے کی تیاری کررہے ہیں- فینس اب تک سنی دیول کے دونوں بیٹوں کو دیکھ چکے ہیں-

لیکن آج کے اس پوسٹ میں ہم آپکی ملاقات بابی دیول کے بیٹے آریمان دیول سے کروانے جارہے ہیں-

بوبی دیول آئے دن آریامن دیول کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنہیں انکے چاہنے والے بھی بے حد پسند کرتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)

 

ایسے میں کچھ وقت پہلے بوبی دیول نے بیٹے آریامن کی سالگرہ پر انکی کچھ تصویروں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی-

ان فوٹوز کو شیئر کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا تھا کہ آریامن انکے اینجل ہیں- ان تصویروں میں آریامن اپنے پوتے کو گلے لگائے ہوئے دیکھائی دیئے تھے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)

 

بوبی کے بیٹے آریامن کی تصویروں کو دیکھنے کے بعد فینس بھی ان پر فدا ہوگئے تھے- وہ انہیں نیشنل کرش ، تک بتانے لگتے تھے-

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، بوبی کے بیٹے دیکھنے میں بالکل اپنے والد اور دادا کی طرح ہینڈسم ہیں- آریامن فلموں میں کب آئیں گے فی الحال اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے-

بوبی دیول نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آریامن ابھی اپنی پڑھائی پر فوکس کررہے ہیں-

بتادیں کہ بوبی دیول ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز آشرم 3 میں ایشا گپتا کے ساتھ نظر آرہے ہیں- جس میں انہوں نے بابا کا کردار ادا کیا-

Tags:

You Might also Like