Type to search

ٹیکنالوجی

بوٹ ایکسٹینڈ اسمارٹ واچ لانچ، قیمت 3 ہزار سے کم

بوٹ ایکسٹینڈ

بوٹ ایکسٹینڈ واچ میں الیکسا سپورٹ اور 7 دن کی بیٹری لائف
واچ ایکسٹینڈ میں 1.69 انچ کا ٹچ ایل سی ڈی ڈسپلے
سنگل چارج پر نارمل استعمال پر 7 دنوں کی بیٹری لائف


ٹیکنالوجی ڈسک، 8 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا بھر میں اسمارٹ واچ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ذیادہ تر کمپنیاں نئے فیچرس کے ساتھ اپنی اسمارٹ واچ لانچ کررہی ہیں۔

اسی کے ساتھ بوٹ نے بھی اپنی لیٹسٹ واچ ایکسٹینڈ اسمارٹ واچ کو کمپنی کے لیٹسٹ ویئرایبل پروڈکٹ کے طور پر ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔

اسمارٹ گجیٹ بنانی والی کمپنی بوٹ نے کم قیمت گراہکوں کے لیے نئی اسمارٹ واچ کو لانچ کیا ہے-

واچ میں بلڈ آکسیجن لیول چیک کرنے کے لیے ایس پی او 2 سینسر بھی دیا گیا ہے-

بتادیں کہ بلٹ ان الیکسا کی مدد سے آپ صرف بول کر الارم، ریمائنڈر سیٹ کرسکتے ہیں اور سوالوں کے جواب پا سکتے ہیں جیسے کہ لائیو کرکٹ اسکور اور موسم کی پیش گوئی وغیرہ-

اسکی خوبیوں کی بات کریں تو لیٹسٹ اسمارٹ واچ الیکسا وائس اسسٹنٹ سپورٹ کے ساتھ آتی ہے-

 

بوٹ ایکسٹینڈ واچ کی قیمت

اس واچ کو ای-کارمس سائیٹ ایمیزون اور کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں-

ہندوستان میں اس بوٹ اسمارٹ واچ کو 2999 روپئے کی تعارفی قیمت کے ساتھ خریدا جاسکتا ہے-
واچ کو چار کلر ویرینٹ میں پیش کیا گیا ہے، جن میں سینڈی کریم ، زیتون گرین ، ڈیپ بلیو، اور پچ بلیک –

بوٹ ایکسٹینڈ واچ کے اسپیسیفکیشینس
اس لیٹسٹ اسمارٹ واچ ایکسٹینڈ میں 1.69 انچ کا ٹچ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے، راؤنڈ ڈائیل، اور یہ واچ بوٹ ویو ایپ کے ساتھ 50 سے ذیادہ کلاؤڈ واچ فیس سپورٹ کرتی ہے-
نئی واچ 5اے ٹی ایم (50 میٹر) واٹر رسسٹنس ریٹینگ کے ساتھ آتی ہے-

واچ میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے-
واچ میں میگنیٹک چارجر دیا گیا ہے-

ایپ پر ٹائم سیٹ کے مطابق، واچ میں اسکرین برائٹنس لیول خود بخود ایڈجسٹ ہوجائے گا-
دیگر فیچرس کی بات کریں تو ٹریکینگ فیچر بھی ہے-
دیگر بوٹ اسمارٹ واچ کی طرح اس واچ ایکسٹینڈ میں بھی گراہکوں کو ڈی این ڈی، فائینڈ مائی فون، میوزک کنٹرول اور موسم کے بارے میں ، جیسے فیچرس ملیں گے-
آٹومیٹک ہارٹ ریٹ مانیٹر
ایس پی او2 بلڈ آکسیجن لیول مانیٹرنگ
سلپ مانیٹرنگ، ڈپ، لائٹ ، اویک،
اسٹریس (تناؤ) مانیٹیرنگ

بتادیں کہ واچ 14 فیٹنس موڈس جیسے کہ ان ڈور واکینگ، ہائکنگ، یوگا، ان ڈور رننگ، آوٹ ڈور واکینگ، ورک آوٹ ، سائیکلنگ، پول سوئمنگ، رائیڈنگ، اوپن واٹر سوئمنگ ، اسپننگ بائیک، آوٹ ڈور رننگ، کرکٹ وغیرہ موڈس شامل ہے-

واچ سنگل چارج پر نارمل استعمال پر 7 دنوں کی بیٹری لائف اور ذیادہ استعمال پر 5-4 دنوں کی بیٹری ملے گی-
واچ ٹیکسٹ ، کالس ، سوشل میڈیا ایپس اور الارم کے بھی نوٹیفیکیشن بتاتی ہے-

Tags:

You Might also Like