Type to search

ٹیکنالوجی

بوٹ پرو گیئر بی20 اسمارٹ بینڈ ہندوستان میں لانچ

بوٹ پرو گیئر

ٹیکنالوجی ڈسک،13جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کمپنی بوٹ نے چینی کمپنیوں کی مخالفت کے درمیان بازار میں اپنا پہلا اسمارٹ بینڈ بوٹ پرو گیئر بی20 لانچ کیا ہے۔ بوٹ پرو گیئر بی20 اسمارٹ بینڈ کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا ویئرایبل رینج میں پہلا پروڈکٹ ہے۔ اس میں رئیل ٹائم ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ، ایکٹیویٹی ٹرایکنگ اور نوٹیفکیشن الرٹس جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں۔ اسے تین کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ آئی پی 68 واٹر ریسسٹنٹ ہے۔

اسمارٹ بینڈ میں اسٹائلش واچ فیس بھی دیئے گئے ہیں۔ جس میں ضروری معلومات جیسے تاریخ، وقت، اسٹیپس، کیلوری اور دیگر تفصیلات ملتی ہے۔ اسکی مدد سے فون کو ڈھونڈ سکتے ہیں۔

بوٹ پرو گیئر بی20 اسمارٹ بینڈ کی قیمت 1799 روپے رکھی گئی ہے۔ گراہک اسے تین کلر آپشن ۔بیج، بلیک اور بلیو میں خرید سکیں گے۔ اسکی فروخت ایمیزون کے ذریعہ کی جائے گی۔

بوٹ پرو گیئر بی20 اسمارٹ بینڈ کے اسپیسیفیکیشن

آپ اسکے ذریعہ رئیل ٹائم ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ بھی کرسکتے ہیں۔ اسکے وائبریشن الرٹ فیچر کے ذریعہ کسی کال یا میسج کی معلومات بھی آپ کو مل جائے گی۔ اسکے ذریعہ آپ میوزک اور کیمرا بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ بوٹ پرو گیئر بی20 میں اسٹائلش واچ فیسس بھی دیئے گئے ہیں۔

 

بوٹ پرو گیئر بی20 اسمارٹ بینڈ میں 0.96 انچ ٹچ بیسڈ کلرڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ پرو گیئر ایپ کے ذریعہ آپ کے فون سے جڑ سکتا ہے۔ اس میں کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ 4.0 کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ آئی پی68 واٹر ریسسٹنٹ ہے اور اس میں 90ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اتنی بیٹری سے اسے 7 سے 10 دنوں تک چلایا جاسکتا ہے۔

بوٹ پرو گیئر بی20 اسمارٹ بینڈ کو چارج کرنے کے لیے صرف آپ کو اسے سیدھے کسی یو ایس بی پورٹ میں پلگ کرنا ہوگا۔ کیونکہ اسکی باڈی میں ہی یو ایس بی انٹرفیس ہے۔ دعوے کے مطابق یہ 1.5 گھنٹے میں پوری طرح چارج ہوجائے گا۔ اس فیٹنس ٹریکر میں 14 اسپورٹس موڈس دیئے گئے ہیں۔ ان موڈس میں رنگینگ، ہائی کینگ، بائیکنگ، اور ٹریڈمل شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like