Type to search

ٹیکنالوجی

بلیک شارک 3 اور بلیک شارک 3 پرو گیمنگ اسمارٹ فون لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،5مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گیمنگ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شارک کی طرف سے چین میں بلیک شارک 3 لانچ کردیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس اسمارٹ فون کا سکسیسر بلیک شارک 3 پرو بھی لانچ کیا ہے اور گیمنگ کے چاہنے والوں کے لیے کئی ایکسوسریس بھی آئے ہیں۔ جو ان اسمارٹ فون کو سپورٹ کریں گے۔ دونوں ہی اسمارٹ فونس کوالکم کے لیٹسٹ اسنیپ ڈریگن 865 چیپ سیٹ پاورڈ ہے اور دونوں میں ہی ایک جیسا ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ حالانکہ پرو ویرینٹ میں ڈیڈیکیٹڈ گیمینگ شولڈر بٹن دیئے گئے ہیں۔ جو اسٹانڈرڈ ویرینٹ میں نہیں ملتے ہیں۔ بلیک شارک 3 کو گرے، بلیک اور اسٹار سلور کلر میں لانچ کیا گیا ہے۔ وہیں بلیک شارک پرو کو گرے، بلیک کلر میں خریدا جاسکتا ہے۔

قیمت اور سیل بلیک شارک 3 کے پری۔آرڈرس لیے جارہے ہیں اور اسکی سیل 6 مارچ سے شروع ہوگی۔ کمپنی کی ویبو پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اسمارٹ فون کے 8جی پلس 128 جی بی ویرینٹ کی قیم 3499 یوآن (قریب 36800 روپے) اور 12جی پلس 128 جی بی ویرینٹ کی قیم 3799 یوآن (قریب 39900 روپے) رکھی گئی ہے۔ فون کا ٹاپ 12 جی بی پلس 256 جی بی ویرینیٹ 4999 یوآن (قریب 52600 روپے) میں خریدا جاسکے گا۔