Type to search

قومی

جیوتر ادتیہ سندھیا اور انکی والدہ میکس ہاسپٹل میں شریک

jyotiraditya-scindia

دہلی،9جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام / ذرائع) بی جے پی رہنما جیوتر ادتیہ سندھیا اور انکی والدہ کی صحت خراب ہونے پر دہلی کے ساکیت میں واقع میکس ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے- ان میں کوویڈ 19 جیسے علامات ملے ہیں- دونوں کی حالت نارمل بتائی جارہی ہے- ابھی انکی کوویڈ 19 کی رپورٹ نہیں آئی ہے-

جیوتر ادتیہ سندھیا کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ گلے میں خراش اور بخار کی زرد میں وہ انکی ماں آگئی جسکے بعد پیر کو ہی ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کے کہنے پر جیوتر ادتیہ سندھیا اور انکی ماں شریک ہوگئے- آج دوسرے دن انکے صحت میں بہتری ہورہی ہے- حالانکہ ابھی کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ رپورٹ نہیں آئی ہے جس سے یہ کنفرم نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں کورونا وائرس ہے یا نہیں-

میڈیا رپورٹوں میں ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی بات کہی جارہی ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔مسٹر سندھیا 19جون کوہونے والے راجیہ سبھا الیکشن میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔