Type to search

تلنگانہ

ہری چندن بنے آندھراپردیش کے نئے گورنر

نئی دہلی/16جولائی(اردوپوسٹ) بی جے پی پارٹی کے سینئر لیڈر وشوبھوشن ہری چندن کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

راشٹرپتی بھون کی جانب سے آج یہاں جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، ہری چندن کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔

84 برس کے ہری چندن بی جے پی کی اڈیشہ کی اکائی کی صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 2004 سے 2009 تک اڈیشہ اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ وہ جن سنگھ سے جڑے رہے ہیں۔ وہ پیشے سے وکیل ہیں۔

وہیں بی جے پی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی سابق رکن انوسوئیا اوئیکے کو چھتیس گڑھ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے-  62 برس کی اوئیکے 2006سے 2012 تک مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی رکن رہی ہیں۔ اس وقت وہ نیشنل کمیشن فار شیڈول ٹرائبس کی نائب صدر ہیں۔

Tags: