Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: اداکارہ ماہی وج نے اپنی محنت سے ٹی وی دنیا میں نام کمایا

ٹی وی ڈسک،یکم اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 17 سال کی عمر میں اب اداکارہ ماہی وج نے گلمیر کی دنیا میں قدم رکھے ، تو اس وقت خود انہوں نے بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک لمبی انگیز کھیلیں گی۔ بنا گاڈفادر کے انڈسٹری میں قدم رکھنا اور پھر پہچان بنا کر اسے لمبے وقت تک قائم رکھنا سبھی کے بس کی بات نہیں۔

لیکن ماہی وج نے یہ کردیکھایا، 1 اپریل کو اپنا 38 واں برتھ ڈے منا رہی ماہی وج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے۔ انکی گنتی ٹی وی انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتی ہے۔ ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کرنے والی ماہی وج نے 2006 میں ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔ پہلا ٹی وی شو تھا اکیلا، جس میں وہ اکیلی لیڈ رول میں تھی۔

لیکن ماہی کو اسٹارڈم ملا 2009 میں آئے ٹی وی شو لگی تجھ سے لگن سے۔ اس شو میں وہ نکوشہ کے کردار سے ہٹ ہوگئی۔ اسکے بعد انہوں نے کئی اور ٹی وی شوز میں اپنی ایکٹینگ کا لوہا منوایا۔ حالانکہ ایکٹینگ کا یہ سفر ماہی کے لی آسان نہیں رہا۔ کچھ سال پہلے ایک انٹرویو میں ماہی وج نے بتایا تھا کہ وہ ایک مڈل کلاس خاندان سے ہے اور انڈسٹری میں آنا انکے لیے آسان نہیں رہا۔ لیکن جب وہ ممبئی آئی تو اپنے والد سے کہے دیا تھا کہ وہ کبھی ان پر بوجھ نہیں بنے گی۔

ممبئی آنے کے بعد ماہی وج کی اصلی جدوجہد شروع ہوئی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انکے پاس کرایہ بھرنے کے بھی پیسے نہیں تھے اور اتنی ہمت تھی نہیں کہ گھر کا کرایہ دینے کے لیے والد سے پیسے مانگ سکیں۔ لیکن کسی طرح جب ایک پروجیکٹ ہاتھ لگا تو جیسے قسمت ہی کھل گئی۔ اسکے بعد انہیں جو پیسے ملے اس سے گھر کا کرایہ بھرا۔

پروفیشنل لائف چل پڑی تو پرسنل لائف بھی پٹری پر آگئی ۔ ماہی وج کی لائف میں جے بھانوشالی کی انٹری ہوئی اور دیکھتے ہی دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے، حالانکہ ماہی نے جئے بھانوشالی سے پہلے ہی صاف کردیا تھا کہ وہ تعلقات میں تبھی رہیں گے جب وہ شادی کے لیے راضی ہونگے۔

ماہی اور جے نے سال2011 میں شادی کرلی۔ اسکے بعد انہوں نے ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو گود لیا۔ فی الحال ماہی ننھی تارہ کی وجہ سے ایکٹینگ سے بریک پر ہے۔

Tags: