Type to search

ٹی وی اور فلم

ودیا بالن برتھ ڈے اسپیشل: کروڑوں دلوں کی دھڑکن

ودیا بالن

فلمی ڈسک،یکم جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن آج اپنا 41واں جنم دن منارہی ہے۔ یکم جنوری 1979 کو پیدا ہوئی ودیا بالن کی پیدائش ممبئی، چیمبور میں ایک ساؤتھ فیملی میں ہوئی۔ اپنے شوق کی وجہ ودیا نے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ساتویں کلاس میں پڑھنے کے دوران ودیا بالن نے مادھوری دکشت کو تیزاب فلم کے ایک۔دو۔تین گانے میں ناچتے ہوئے دیکھا تھا تو انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ بننا طے کیا۔ جسکے بعد ودیا کو کوئی بھی مشکل روک نہیں پائی۔

بولڈ اور بنداس اداکارہ میں سے ایک ودیا بالن آج اپنے کیریئر ، شہرت اور ٹاپ اداکارہ کی فہرست میں نام درج کروانے کے لیے جانی جاتی ہے لیکن بالی ووڈ میں یہاں تک پہچنے کا انکا سفر آسان نہیں تھا۔ ودیا بالن زی ٹی وی کے کامیڈی شو ہم پانچ میں رادھیکا ماتھور کے کردار میں نظر آئی۔ لیکن انہیں ذیادہ پہچان نہیں ملی، ودیا بالن کو انکے شروعاتی دنوں میں فلم انڈسٹری کے لوگ منحوس ماننے لگے تھے، انہیں کام ملنا بند ہوگیا تھا اور اسی درمیان انہیں فلم پرینیتا ملی جسکے بعد سب کچھ بدل گیا۔

ودیا بالن ایک انٹرویو میں اپنے جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جب شروعات میں فلموں میں جدوجہد کررہی تھی۔ تب مجھے جنوبی ہندوستانی انڈسٹری کے ایکٹر موہن لال کے ساتھ ملیالم فلم ملی تھی۔ یہ فلم کسی وجہ سے بند ہوگئی اور مجھے منحوس کہا جانے لگا۔ اسی دوران ایک جنوبی ہند کی فلم کی کاسٹنگ سے پہلے میرے جنم کا وقت بھی مانگا گیا تھا۔ ودیا بلن نے کئی ٹی وی اشتہار میں کام کیا۔ ان میں سے زیادہ تر اشتہارات کو ہدایت کار پردیپ سرکار کی طرف سے ہدایت دی گئی۔ 2003 میں ودیا بالن نے بنگالی فلم بھالو تھوکو میں لیڈ رول پلے کیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

‪A Fur-ry Happy 2017 💌!! ‬

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya) on

سال 2005 میں فلم پرینیتا نے ودیا بالن کی زندگی بدل دی،

اپنے 13 سال کے کیریئر میں ودیا نے بالی ووڈ میں اپنی پکڑ مضبوط کی۔

فلم بھول بھولیا سے لیکر دی ڈرٹی پکچر کے بولڈ کردار تک، یا پھر کہانی کی زبردست اداکارہ تک ودیا نے اپنے ہر رول میں جان بھر دی۔

ودیا نے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

سال 2017 میں آئی ودیا کی فلم تمہاری سولو نے باکس آفس پر زبردست دھماکہ کیا،

اور ایک بار پھر ودیا اپنے نام کا ڈنکہ فلم انڈسٹری میں مچایا،

ان دنوں ودیا ساؤتھ اور ہندی فلموں کے پراجکٹس میں مصروف ہے،

ودیا نے 2012 میں فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی تھی،

اور میڈیا رپورٹس کی مانیں تو آج وہ تقریبا 188 کروڑ روپے کی مالکن ہے۔

Tags:

You Might also Like