Type to search

ٹی وی اور فلم

ارمیلا ماتونڈکر برتھ ڈے اسپیشل : اپنے وقت کی مشہور اداکارہ

ارمیلا ماتونڈکر

فلمی ڈسک،4فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رنگیلا گرل’ ارمیلا ماتونڈکر چار فروری کو اپنا جنم دن مناتی ہے۔ ممبئی میں4فروری 1971 میں پیدا ہوئی ارمیلا نے اپنے اداکاری کی شروعات چائلڈ ایکٹر کے طور پر کی تھی۔ انہوں نے مراٹھی فلم جھکولا 1980 سے ڈیبیو کیا ۔ کلیوگ 1981 انکی پہلی ہندی فلم تھی۔

ہندی سینما انڈسٹری میں ارمیلا کے فلم معصوم سے پہچان ملی۔ فلم میں انکا گانا لڑکی کی کوٹھی، کوٹھی پے گھوڑا، آج بھی مشہور ہے۔ ارمیلا نے صرف ہندی ہی نہیں مراٹھی، تلگو، تامل اور ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ بطور اداکارہ ارمیلا کی پہلی فلم ہدایتکار این چندرا کے ساتھ نرسمہا تھی۔

ارمیلا کو اصلی پہچان سال 1995 میں ریلیز ہوئ رام گوپال ورما کی فلم رنگیلا سے ملی۔ فلم میں ارمیلا کے ساتھ عامر خان اور جیکی شراف اہم رول میں تھے۔ فلم میں ارمیلا نے کافی بولڈ سین دیئے۔ فلم کے لیے ارمیلا کو بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں نامزد کیا گیا تھا۔

ارمیلا نے رام گوپال ورما کے ساتھ ستیا، جنگل، پیار تو نے کیا کیا،

اور بھوت جیسی فلموں میں کام کیا۔

ایک اور رام گوپال ورما کی وجہ سے ارمیلا کے کیریئر کو اونچی اڑان ملی۔

لیکن کہا جاتا ہے ارمیلا کو اسکا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔

بالی ووڈ کے کئی ہدایتکار نے ارمیلا کو فلموں میں لینے سے منع کردیا تھا۔

خبروں کی مانیں تو کسی وجہ سے جب رامو نے بھی ان سے منہ موڑ لیا۔ تو پھر ارمیلا کو کوئی سہارا نہ مل سکا۔ ارمیلا کا پورا فلم کیریئر برباد ہوگیا اور وہ انڈسٹری سے غائب ہوگئی۔

ارمیلا نے سال 2016 میں کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی۔

ارمیلا نے گپ چپ طریقے سے شادی کی تھی۔ محسن ارمیلا سے عمر میں 10 سال چھوٹےہیں۔

ان دنوں ارمیلا اپنی شادی شدہ زندگی کو لیکر مصروف ہے۔

ارمیلا ماتونڈکر نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سیاسی سفر کی شروعات کی تھی۔

انہوں نے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کا دامن تھاما، وہ ممبئی نارتھ سیٹ سے انتخابی میدان میں اتری تھی۔

انکا مقابلہ بی جے پی کے ایم پی گوپال شیٹی سے تھا۔

اس انتخابات میں ارمیلا کو شکست ملی تھی۔

انتخاب ہارنے کے کچھ وقت بعد اداکارہ نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا۔

Tags:

You Might also Like