Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ کے عظیم اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار

فلمی ڈسک، 11 دسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہنشاہ جذبات نام سے مشہور دلیپ کمار کا 11 ڈسمبر کی یوم پیدائش ہے- دلیپ کمار پچھلے کافی وقت سے فلموں سے دور ہے اور بیمار بھی-  ایسے میں انکی بیوی سائرہ ہی انکا پورا خیال رکھتی ہے- سائرہ بانو خود ایک مقبول ہیروئین ہے-

 بگ بی کہے جانے والے اداکارامیتابھ بچن کا کہنا ہے ہندوستانی فلموں کی تاریخ دوحصوں میں لکھی جائے گی ،ایک دلیپ کمار سے پہلے اور دوسرا حصہ دلیپ کمار کے بعدکی تاریخ پر مبنی ہوگاکیونکہ فلمی صنعت پر ان کے نقوش پائے جاتے ہیں۔

دلیپ کمار11 دسمبر 1922کو پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پھلوں کے تاجر غلام سرور خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ اصل نام یوسف خان ہے۔

چونکہ ان کے والد کے پھلوں کے باغات ناسک (مہاراشٹر) کے قریب تھے اس لیے ان کی ابتدائی تعلیم کا آغاز ناسک کے قریب دیو لالی کے برنس اسکول سے ہوا۔

1932 میں ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لئے ممبئی کو اپنا ٹھکانہ بنالیا جہاں انجمن اسلام اسکول سے میٹرک اور خالصہ کالج سے بی اے کرنے کے بعد انہیں پونا کے ملٹری کینٹین میں منیجر کی نوکری مل گئی۔

 سال 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان دیویکا رانی اور ان کے شوہر ہمانشو رانی سے ہوئی جنھوں نے انہیں اپنی فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا یہ فلم 1944 میں جوار بھاٹا کے نام سے شروع ہوئی جو ان کا بالی وڈ میں ڈیبیو ثابت ہوا۔

اسی زمانے میں ہندی زبان کے مصنف بھگوتی چرن ورما نے یوسف خان کو دلیپ کمار کا نام دیا۔

سائرہ بانو نے 1966 میں 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار سے شادی کی تھی- اس وقت دلیپ کمار 44 کے تھے، سائرہ اور دلیپ کی لو اسٹوری بہت مشہور رہی- 12 سال کی عمر میں سائرہ دلیپ صاحب کو دیوانوں کی طرح چاہتی تھی- جب یہ چاہت دلیپ کمار کے سامنے آئی تب دلیپ کمار کو کچھ سمجھ نہیں آیا کیونکہ دلیپ صاحب اس وقت کسی اور کے پیار میں گرفت تھے-

سائرہ بانوبھی ایک مشہور اداکارہ رہ چکی ہے ، سائرہ فلم جنگلی، اپریل فول، پڑوسن، جھک گیا آسمان، پورب اور پچشم، وکٹوریہ نمبر 203، آدمی اور انسان اور کئی فلموں کے لیے جانی جاتی ہے- کیا آپ جانتے ہیں دونوں کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی-

دو بار پیار میں ناکامیاب رہے دلیپ سائرہ میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھ رہے تھے- عمر کے فرق کی وجہ سے دلیپ اس رشتے سے کترا رہے تھے، لیکن وہ اس بات سے اچھی طرح واقف تھے، کہ سائرہ ان سے بے انتہار پیار کرتی ہے- یہ 1996 کا سال تھا، دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے اپنے محبت کے اعلان کا فیصلہ کرلیا تھا- دلیپ کمار پر ویسے ملک-بیرون ملک کی کئی لڑکیاں جان دیتی تھی- لیکن انہیں سائرہ بانو پسند آئی- سائرہ ان سے 22 سال چھوٹی تھی-

دلیپ کمار نے 1947 میں آئی فلم جگنو، سے انہوں پہلی بار کامیابی کا مزہ چکا پھر اس کے بعد انہوں نے کبھی پچھے موڑ کر نہیں دیکھا-

وہ آخری بار 1998 میں آئی فلم قلعہ میں نظر آئے تھے، دلیپ کمار کو 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا، انہیں 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

Tags:

You Might also Like