Type to search

ٹی وی اور فلم

پریامنی برتھ ڈے اسپیشل : اپنے بولڈ اندز سے رہتی ہے سرخیوں میں

پریامنی

فلمی ڈسک، 4 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی مشہور اداکارہ پریامنی اپنی خوبصورتی سے لیکر بولڈ انداز تک کی وجہ سے اکثر ہی سرخیوں میں رہتی ہے۔

لیکن کئی بار وہ تنازعات کا بھی شکار ہوجاتی ہے۔

بتادیں کہ پریامنی کا پورا نام : پریا واسو دیو منی ایئر ہے انکی پیدائش 4 جون، 1984ء کو کیرالہ میں ہوئی۔

ایک ایسا ہی تنازعہ اس وقت ہوا تھا جب اداکارہ کرکٹ لیگ کے دوران خبروں میں آئی تھی۔

کہ اداکارہ نے ایک کرکٹر کو زور دار تھپڑ مار دیا تھا۔

 

رپورٹس تھی کہ اس دوران ایک کرکٹر نے اداکارہ کو غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی تھی اور اس سے وہ غصہ ہوگئی۔

جواب میں اداکارہ نے ایک تھپڑ مار دیا تھا۔

یہ خبریں اس وقت  جنوبی ہند فلم انڈسٹری میں کافی دنوں تک سرخیاں بٹورتی رہی تھی۔

اسکے بعد خود اداکارہ نے بھی اس بارے میں ایک انٹرویو میں بھی اپنا جواب دے دیا تھا۔

اس انٹرویو میں اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے پوری بات بتائی تھی۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ میں بتاتی ہوں کہ صحیح میں ہوا کیا تھا۔

دراصل اس دوران کسی نے میرے ساتھ ایک مذاق کیا تھا۔ کسی نے میرے بھائی کا فون لے لیا تھا۔

وہ فون اس وقت میں استعمال کررہی تھی۔

میں پریشان تھی اور میں نے ہوٹل اسٹاف میں ہر کسی سے گذارش کی تھی کہ وہ فون مجھے واپس دے دے۔

انہوں نے اسکے بارے میں آگے بتاتے ہوئے کہا تھا،

آخر میں، جس نے مجھ سے مذاق کیا تھا وہ میرے پاس آئے اور بتایا کہ یہ انکے پاس تھا۔

میں انکا نام نہیں لینا چاہتی لیکن میں بہت پریشان تھی اور میں نے ان پر خوب غصہ ہوئی۔

کیونکہ یہ میرے بھائی کا فون تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ دوبارہ سے میرے ساتھ ایسا مذاق نہ کریں۔

پریامنی پیدائش ایک تمل برہمن خاندان میں ہوئی، رشتے میں وہ بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی خالہ زاد بہن ہیں۔

اسکولی پڑھائی پوری کرنے کے بعد وہ پرنٹ اشتہار کے لیے اشتہار کرنے لگی تھی،
پریا منی نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک فلاپ فلم سے کی لیکن اس سے پریا منی کو ملنے والی کامیابی پر کوئی فرق نہیں پڑا-

پریامنی کو فلمیں ملنا بدستور جاری رہا- پریامنی نے کئی تیلگو ، تامل اور ملیالم فلموں میں کام کیا ہے- پرومیتویرن فلم میں پریامنی کی شاندار اداکاری کی وجہ سے انہیں بہترین اداکارہ کے لیے نیشنل ایوارڈ ملا تھا-

آج پریامنی کا اسٹارڈم کا عالم یہ ہے کہ ودیا بالن بھی اپنی فلموں پر انکی رائے ضرور لیتی ہے- پریامنی نے صرف ساؤتھ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے-

انہوں نے منی رتنم کی فلم راون سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا- حالانکہ یہ فلم فلاپ رہی اور پریامنی بھی کچھ خاص کمال نہیں دیکھا پائی- اس فلم میں انہوں نے ابھیشک بچن کی بہن کا کردار نبھایا تھا-
وہ ویویک اوبرائے اسٹارر فلم ‘رکت چرترا -2’ میں بھی نظر آچکی ہے- اس فلم میں انکے کام کی کافی تعریف ہوئی تھی-
پریا کو بھلے ہی ساؤتھ سینما کی اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن وہ بالی ووڈ میں بھی پہچان بنا چکی ہے-
سال 2009 میں ریلیز ہوئی فلم درونا میں پریامنی بے حد بولڈ اور ہاٹ لک میں نظر آئی تھی، اس فلم میں انکے بکنی لک نے تہلکہ مچا دیا تھا-

پریامنی نے ویب سیریز میں بھی کام کیا ، سال 2019 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوئی ویب سیریز فیمسلی فلم فیئر میں نظر آئی، اسکے بعد ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہوئی دی فیملی مین میں سوچترا تیواری کا رول نبھایا-

پریامنی ایک اداکارہ اور ماڈل جو بنیادی طور پر جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہے۔

انہوں نے تامل، تیلگو، ملیالم، کنڑ کے علاوہ وہ ہندی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔

انہوں نے سال 2003 میں فلمی کیریئر کا آغاز بنگلور سے کیا۔

سال 2007 کی تمل فلم پاروتھی ويرن سے انہیں زبردست شناخت ملی،

جس کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔

پریامنی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم چنئی ایکسپریس میں دیکھی تھی۔

اسکے علاوہ اداکارہ گذشتہ دنوں ویب سیریز دی فیملی مین میں بھی نظر آئی تھی۔

اور اداکارہ جلد ہی اجے دیوگن کے ساتھ فلم میدان میں نظر آنے والی ہے۔

Tags: