Type to search

ٹی وی اور فلم

سنی لیونی برتھ ڈے اسپیشل: پورن انڈسٹری سے بالی ووڈ کا سفر مشکل بھرا رہا

سنی لیونی

فلم ڈسک، 13 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبھی امریکی پورن اسٹار رہی سنی لیونی آج بالی ووڈ سینسیشن بن چکی ہے-

حالانکہ پورن انڈسٹری سے انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا انکے لیے چیلینج سے بھرا تھا،

لیکن سنی لیونی ساری مشکلات کو پار کرکے بالی ووڈ میں خاص مقام حاصل کیا،

جانتے ہیں سنی لیونی کے سفر کے بارے میں،

پورن انڈسٹری میں کام کرنے سے پہلے سنی لیونی جرمن بیکری میں کام کرتی تھی،

بعد میں سنی نے ٹیکس اور ریٹائرمنٹ فرم میں کام کیا، انہوں نے نرس کی بھی پڑھائی کی تھی-

 

بالی ووڈ اداکار سنی آج 39 برس کی ہوگئی ہیں۔

کناڈا کے اونٹاریو میں 13 مئی 1981 کو سنی لیون کی پیدا ئش ہوئی۔

ان کا اصل نام کرن جیت کور ووہرا ہے۔

سنی نے جرمن بیکری میں پہلی نوکری محض 15 برس کی عمر میں کی۔

اور انہوں نے 19 برس کی عمر میں پورن فلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔

سال 2010 میں لیونی میکمسم میگزین کے ذریعہ دنیا کی 12 ٹا پ ٹین پورن اسٹارس کی لسٹ میں شامل کی گئیں۔

بالی ووڈ میں لیونی نے اپنے کیئرئر کی شروعات 2012 میں کی ریلیز فلم جسم -2 سے کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بگ باس سیزن5 میں حصہ لیا۔

جسم -2 کے بعد لیونی نے جیک پاٹ، راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہیلی لیلی، ون نائٹ اسٹینڈ اور تیرا انتظار جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔
سنی نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں بھی آئیٹم نمبر کیاہے۔

سنی نے ہندی کے علاوہ، تیلگو، کنڑ، مراٹھی اور ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

سنی کے شوہر ڈینئل ویبر ہیں جو سنی کا تمام کام سنبھالتے ہیں۔ ان کے تین بچے بھی ہیں۔

نرس کی پڑھائی کے بعد سنی لیونی نے ایڈلٹ انڈسٹری کا رخ کرنے کا ذہن بنایا،

اسکے لیے سنی کو پینٹ ہاؤس میگزین کے آنر باب گوکیوئن نے لیونی سر نام دیا تھا،

سنی نے پینٹ ہاؤس میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کیا تھا،

سال 2003 میں وہ پینٹ ہاؤس آف دی ایئر چنی گئی تھی-

اسکے بعد سنی لیونی کئی انٹرنیشنل میگزین کے کور پر دیکھئی، 2005 میں سنی نے پورن ورلڈ میں انٹری کی، انہوں نے ویویڈ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ تین سال کا کنٹراکٹ سائن کیا، سنی پہلی فلم کا ٹائٹل سنی تھا، جو کہ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی-

پورن انڈسٹری میں سنی لیونی کا کیریئر تیزی سے بڑھتا گیا، دیکھتے ہی دیکھتے وہ بڑی پورن اسٹار بن گئی، پورن انڈسٹری میں ہی سنی لیونی کی ڈینئل ویبر سے ملاقات ہوئی، بعد میں دونوں نے شادی کرلی-سال 2013 میں سنی لیونی نے ایڈلٹ انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے لیا-

Tags:

You Might also Like