Type to search

اسپورٹس

سنیل گواسکر برتھ ڈے اسپیشل: ان کے نام ہے کئی سارے ریکارڈ

سنیل گواسکر

اسپورٹس ڈسک،10جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق کپتان اور اوپنر سنیل گواسکر آج 71 سال کے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے جو تعاون کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وہ 10 جولائی 1949 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ انکی اہلیہ کا نام مارشینیل ہے۔ ان کے بیٹے روہن گواسکر بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں کئی بینچ مارک سیٹ کیے جسکو آج کے کرکٹر بھی فالو کرتے ہیں۔ انکے دور میں ویسٹ انڈیز کرکٹر بھی سنیل گواسکر کی بلے بازی سے خوفزدہ رہتے تھے۔

ہندوستانی ٹیم کے عظیم کرکٹرس میں سنیل گواسکر کا نام شاید سب سے اوپر آئے گا۔ کیونکہ خود کرکٹ کے عظیم کرکٹر کہے جانے والے سچن تندولکر انکو اپنا رول ماڈل مانتے ہیں۔

سنیل گواسکر کی عظمت کی کہانی انکے اعداد وشمار بیاں کرتے ہیں، کیونکہ انہوں نے 22گز کی پٹی پر کافی کرکٹ کھیلا ہے اور آج بھی انکا درست تشخیص ہوتا ہے۔ ایسے میں انکے یوم پیدائش پر ان سے جڑی کچھ خاص باتیں۔

گواسکر ٹیسٹ کرکٹ میں 100 کیچ لینے والے ہندوستان کے پہلے فیلڈر تھے۔

سنیل گواسکر نے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکی سرزمین پر ٹیسٹ کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ہی سیریز میں 774 رن بنائے۔ یہ ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں آج بھی سب سے ذیادہ رن کا عالمی ریکارڈ ہے۔ 774 رن کے ساتھ گواسکر ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سیریز میں سب سے ذیادہ ٹیسٹ رن بنانے والے بلے باز بھی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 9000 اور 10000 رن پورے کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر سنیل گواسکر تھے۔ گواسکر جب ریٹائر ہوئے تو انکے نام 10122 رن تھے۔ جو تب سب سے ذیادہ ٹیسٹ رن کا عالمی ریکارڈ تھا۔ اسے بعد میں آسٹریلیا کے ایلن بارڈر (11174) نے توڑا تھا۔ ایلن کو ملا کر کل 11 بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں گواسکر سے زیادہ رنز بناچکے ہیں۔ جس میں ریکارڈ ہندوستان کے ہی سچن تندولکر (15921) کے نام ہے۔

 

ٹیسٹ کرکٹ میں تین بار دونوں انگیزوں میں سنچری بنانے کی کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز گواسکر تھے۔ انکے اس ورلڈ ریکارڈ کو بعد میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور ڈیوڈ وارنر نے برابر کیا۔

 

گواسکر لگاتار 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر تھے۔

 

آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین کا 29 ٹیسٹ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ سنیل گاوسکر نے توڑا تھا۔ گاوسکر 34 سنچری کا عالمی ریکارڈ بناکر سال 1987 ریٹائر ہوئے تھے۔ بعد میں سال 2005 میں انکا یہ ریکارڈ سچن تندولکر نے توڑا، جنکے نام اب بھی سب سے ذیادہ ٹیسٹ سنچری کا عالمی ریکارڈ ہے۔ ویسے اب کل پانچ بلے باز گواسکر سے ذیادہ ٹیسٹ سنچری بنا چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے ذیادہ رن کا ٹیسٹ ریکارڈ بھی گواسکر کے نام ہے۔ گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2749 رن بنائے ہیں اور 13 سنچری بنائے ہیں۔

گواسکر ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز ختم ہونے کے بعد آخر تک ناٹ آوٹ رہنے والے ہندوستان کے پہلے اوپنر تھے۔ انہوں نے یہ کامیابی پاکستان کے خلاف 1983 میں فیصل آباد میں ناٹ آوٹ 127 رن بنا کر حاصل کیا تھا۔

سال 1980 میں وسڈن نے گواسکر کو سال کے بہترین کرکٹروں میں شامل کیا تھا۔ اسی سال انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔

گواسکر کے نام فرسٹ کلاس کرکٹ میں ذیادہ سنچری کا سچن تندولکر کے ساتھ مشترکہ طور سے ہندوستانی ریکارڈ ہے۔ دونوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 81 سنچری لگائے ہیں۔