Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ کے بیچلر کنگ سلمان خان

فلمی ڈسک 27 دسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بیچلر سلمان خان کی شادی کا انتظار انکے فینس کو نہ جانے کب سے ہے- مگر سلمان ہے کہ مانتے نہیں، 27 ڈسمبر کو عمر کا 54واں مرحلہ چھو رہے سلمان – انہوں نے تقریباً ڈھائي دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔

سلمان خان کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً تین دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے۔وہ ہر فلم سے اداکاری کے نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں اور کام کے تیئں ان کی لگن برقرار ہے۔ 27 دسمبر 1965 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سلمان خان کا حقیقی نام عبد الرشید سلیم ہے۔ ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے ایک مشہور اسکرپٹ رائٹر اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سلمان خان کی دلچسپی بھی فلموں کی جانب ہوگئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔

سلمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار چھوٹا سا تھا۔ سال 1989 میں سلمان خان کو راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

سورج بڑجاتيہ کی ہدایت میں بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور سلمان خان کو فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔ سال 1991 میں آئی فلم ’صنم بے وفا‘ سلمان کے کیرئیر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

اسی سال ان کی فلم ’ساجن‘ پر ریلیز ہوئی جس میں اداکارہ مادھوری دیکشت کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی سراہا گیا۔ اس فلم میں سلمان خان نے رومانوی اداکاری کے ساتھ جذباتی اداکاری کرکے ناظرین کو مسحور کردیا۔

سال 1994 میں راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’انداز اپنا اپنا‘، میں سلمان خان کی اداکاری کا نیا روپ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم سے پہلے ان کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ صرف رومانوی کردار ادا کرسکتے ہیں ، انہوں نے عامر خان کے ساتھ اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کردیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا نام کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے- ان میں سنگیتا بجلانی ، ایشوریا رائے ، کٹرینہ کیف  سمیت کئی اداکاراؤں سے وابستہ رہا ہے۔ لیکن ان سب میں سنگیتا کچھ خاص ہے کیونکہ آج بھی سلمان انہیں اپنی ریئل لائف ہیروئین مانتے ہیں-

بالی ووڈ کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سنجوکت نندی کی نئی کتاب ‘خاناٹسٹک’ میں ایک قصے کا ذکر کیا گیا ہے کہ سلمان نے پہلی بار 19 سال کی عمر میں اپنا دل کھویا تھا- دل چرانے والی تھی اشوک کمار کی پوتی اور سائرہ بانو کی بھتیجی شاہین جعفری، یہاں بتاتے چلیں کہ کبیر سنگھ کی اداکارہ کیارا اڈوانی شاہین کی بھتیجی ہے-

سنگیتا بجلانی کی سلمان کے ساتھ دوستی اس وقت ہوئی جب وہ شاہین جعفری (سلمان کی پہلی گرل فرینڈ) کو ڈیٹ کررہے تھے- ان دنوں سنگیتا بھی بریک کی وجہ سے مایوس تھی، تبھی دونوں ایک دوسرے سے ملے اور آہستہ آہستہ یہ ملاقات پیار میں بدل گئی-

حالانکہ سلمان اور سنگیتا اب بھی بہت اچھے دوست ہیں۔ سنگیتا کے بعد بھی سلمان کا نام بہت ساری ہیروئنوں سے جوڑا۔ سب سے زیادہ انکی چرچہ ایشوریا رائے کے ساتھ افیئر اور پھر بریک کو لیکر ہوئی-  لیکن ایشوریا نے بھی بعد میں سلمان سے رشتہ توڑ لیا اور ابھیشیک بچن کے ساتھ شادی کرلی۔ 54 سال کے سلمان خان ابھی بھی بیچلر ہیں۔ پورا ملک ان کی شادی کا انتظار کر رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سلمان نے زندگی بھر اکیلا رہنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

Tags:

You Might also Like