Type to search

ٹی وی اور فلم

الکا یاگنک برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ کی آواز

الکا یاگنک

بالی ووڈ ڈسک،20مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنی سریلی آواز سے دنیا کو دیوانہ بنانے والی گلوکارہ 20 مارچ کو اپنی یوم پیدائش منا رہی ہے۔ الکا نے 30 سال سے ذیادہ وقت تک بالی ووڈ کی دنیا میں راج کیا۔ وہ کئی ٹی وی شوز کو جج کرچکی ہے۔ اور انکی امیج زبردست خاتون کی بھی ہے۔ لیکن الکا کے کیریئر میں ایک گانا ایسا بھی تھا، جسے گانے سے پہلے ہی وہ گھبرا گئی تھی۔ الکا یاگنک 20مارچ 1966 کو کولکتہ میں ایک گجراتی خاندان میں پیدا ہوئی۔ انکی والدہ شوبھا یاگنک بھی ایک گلوکارہ تھی۔ والد کا نام دھرمیندر شنکر ہے۔

الکا یاگنک کے نام 7 بار فلم فیئر ایوارڈ جتنے کا ریکارڈ ہے۔ وہ 36 بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکی ہے۔ الکا دو بار قومی فلم فیئر ایوارڈ بھی پاچکی ہے۔ انہوں نے اپنے گانے کے کیریئر کی شروعات صرف 6 سال کی عمر میں کردیا تھا۔ تب وہ آکاش وانی کے لیے بھجن گاتی تھی۔ سال 1980 میں الکا نے پہلا فلمی گانا پائل کی جھنکار فلم کے لیے گایا تھا۔

سال 1981 میں لاوارث کے گانے میرے انگنے میں ، نے الکا کو مقبولیت دلائی۔ سال 1988 میں فلم تیزاب کے گانے ایک دو تین، نے الکا کو کامیابی کی اونچائی تک پہنچایا۔ انہیں اس گانے کے لیے فلم فیئر بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا۔ بطور سنگر الکا کا کیریئر اس دور میں چمکا جب لتا منگیشکر اور آشا بھونسلے کی آواز کی دھوم تھی۔ لیکن اسی درمیان 1993 میں ایک گانا ایسا بھی آیا، جسے گانے سے پہلے ہی الکا بری طرح گبھرا گئی تھی ۔ یہ گانا تھا کھل نائیک فلم سے چولی کے پچھے کیا ہے۔

آنند بخشی کے لکھے اس گانے پر بعد میں خوب ہنگامہ ہوا تھا۔

انہیں اس گانے کے لیے ایلا ارون کے ساتھ زبرست فیمیل پلے بیک سنگر کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

ایک انٹرویو میں گانے اور تنازعہ پر بات کرتے ہوئے،

ارون نے کہا کہ لکشمی کانت پیارے لال اور آنند بخشی کے الفاظ کو سبھی سے ردعمل لے رہے تھے،

ارون بتاتی ہے میں نے ایسے الفاظ لوک سنگیت میں سنے تھے،

جو سنگین رشتوں کے درمیان ہچکچاہٹ دور کرنے کے لیے گائے جاتے ہیں،

جیسے دیور۔بھابی ، جیٹھانی دیورانی اور نندن۔ بھابی۔

الکا نے بھی اس بات کا ایک بار ذکر کیا تھا کہ وہ اس گانے کو گاتے وقت گبھرا گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گانے کے شروعاتی الفاظ نظریاتی فطرت کے تھے۔

لہذا، انہیں گبھراہٹ ہو رہی تھی کہ لوگ اسے صحیح طرف سے لیں گے یا نہیں۔

مادھوری ڈکش پر فلمائے گئے اس گانے میں ایلا ارون نظر نہیں آئی تھی۔

گانے پر خوب تنازعہ ہوا تھا۔ مادھوری کے ساتھ گانے کے ویڈیو میں نینا گپتا نظر آئی تھی۔

یہ دلچسپ ہے کہ اس گھبراہٹ کے بعد 1994 میں الکا کا ایک اور گانا آیا جسکے بول پر ہنگامہ مچا تھا۔

فلم تھی امانت اور گیت کے بولے تھے۔ دن میں لیتی ہے۔ ۔۔۔۔

اس گیت میں الکا کے ساتھ دیا تھا کمار سانو نے اور 1سنگیت تھا بپی لہری کا۔

بول لکھے تھے انور ساگر نے۔ الکا کو بالی ووڈ میں کوئین آف پلے بیک سنگینگ بھی کہا جاتا ہے۔

الکا نے شیلانگ کے بزنیسمین نیرج کپور سے 1989 میں شادی کی۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

Tags: