Type to search

ٹی وی اور فلم

سامنتھا اکنینی برتھ ڈے اسپیشل: ساؤتھ انڈسٹری کی اسٹار اداکارہ

سامنتھا اکنینی

فلمی ڈسک،28اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلگو فلموں کی سپر اسٹار سامنتھا اکنینی 28 اپریل 1987 کو ہوئی چنئی کے مضافات میں پللاورم میں پیدا ہوئی۔ سامنتھا کے والد پربھو ایک تامل اور ان کی والدہ ننیٹے پربھو ایک ملیالی خاتون تھیں ۔ اور آج وہ اپنا جنم دن منا رہی ہے۔ سامنتھا اکنینی نے اس بات اپنا جنم دن اپنے شوہر ناگا چیتنیا کے ساتھ گھر پر ہی منایا ہے۔ کیونکہ یہ جوڑا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں قید ہے۔ برتھ ڈے پر ناگا چیتنیا نے سامنتھا کے لیے کیک بھی بیک کیا ہے۔ آئے جانتے ہیں کہ سامنتھا کی چنندہ فلموں کی ایسی پرفارمینس جو بتاتی ہے کہ ایکٹینگ کے معاملے میں دھماکہ ہے یہ اداکارہ۔

بتادیں کہ سامنتھا کی اپنی ابتدائی تعلیم، سینٹ اسٹیفن میٹرک اسکول پللاورم، شریمتی سندراوالی میموریل اسکول اور ہولی اینجلز اینگلو انڈین ہائی سیکنڈری اسکول، ٹی نگر چنئی سے حاصل کی۔ اس کے بعد اسٹیلا میرز کالج سے کامرس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ سامنتھا نے شروعات میں اپنے خرچے سے ماڈلنگ کرنی شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں اداکاری میں قدم رکھ دیا۔ سال 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

 

View this post on Instagram

 

Family ❤️ …. (no points for guessing what I am praying for )

A post shared by Samantha Akkineni (@samantharuthprabhuoffl) on

سامنتھا اکنینی کی یہ فلم پچھلے سال ہی ریلیز ہوئی تھی۔

یہ ساؤتھ کورین فلم مس گرینی کا ریمیک تھی۔

فلم میں سامنتھا اکنینی نے 69 سال کی ایک ایسی خاتون کا کردار نبھایا تھا۔

جو 20 سال کی ہوجاتی ہے۔ فلم میں سامنتھا اکنینی کی پرفارمینس دیکھنے لائق ہے۔

فلم مکھی ۔یہ فلم ہندی میں بھی کافی پسند کی گئی تھی۔

ایس ایس راجامولی کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں ہیروئین کا کردار کافی چھوٹا تھا۔

لیکن کیچا سودیپ کے مضبوط کردار کے درمیان بھی سامنتھا اکنینی زبردست کردار میں دیکھائی دی تھی۔

یہ مایا چیساو۔ یہ سامنتھا اکنینی کے کیریئر کی شروعات فلم تھی۔

اس رومانٹک فلم میں انکے ساتھ ناگا چیتنیا تھے۔

فلم میں سامنتھا اکنینی نے اپنا کردار صفائی سے نبھایا تھا ، ناظرین کو بھی ان سے پیار ہوگیا تھا۔

سپر ڈیلکس۔ سامنتھا اکنینی کی اس تامل فلم کو اس لسٹ میں چھوڑا نہیں جاسکتا ۔

فلم میں سامنتھا کا کردار بے حد بولڈ شادی شدہ خاتون کا تھا جسکے عاشق کی موت سیکس کرتے وقت ہوجاتی ہے۔

سب سے بڑی بات ہے کہ سامنتھا نے اتنا بولڈ کردار اپنی شادی کے بعد نبھایا تھا جو آسان نہیں تھا۔

یو ٹرن۔ سامنتھا کی یہ ایک ایسی فلم تھی جسے انہیں پوری طرح اپنے بل بوتے پر اٹھانا تھا۔

فلم میں سامنتھا کا کرائم رپورٹر کا کردار زبردست ہے اور پوری فلم میں انکی پرفارمینس کو کسی ہیرو سے بھی زوردار کہا جائے تو کم نہیں ہوگا۔

Tags:

You Might also Like