Type to search

ٹی وی اور فلم

روینہ ٹنڈن برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ کی مست مست اداکارہ

روینہ ٹنڈن

ممبئی، 26 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنائی۔ اداکاری کے لیے نیشنل ایوارڈ جتنے والی روینہ ٹنڈن کا آج جنم دن ہے۔ 26 اکتوبر 1974 کو پیدا ہوئی روینہ کو بالی ووڈ میں 27 سال سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ ان کا نام ایک وقت پر اجے دیوگن کے ساتھ جوڑا تھا۔ کہا تو یہ تک جاتا تھا کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

روینہ ٹنڈن گذشتہ تین دہائیوں سے سینما کی دنیا میں سرگرم عمل ہیں۔ وہ 90 کی دہائی کی لیڈ اداکارہ تھیں۔ انیل کپور ، اکشے کمار اور سنیل شیٹی جیسے اداکاروں کے ساتھ روینہ کی جوڑی خوب جمی۔ ان دنوں روینہ ٹی وی کی دنیا میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ۔ساتھ فلموں اور اشتہارات کا بھی وہ حصہ ہوی ہے۔

شہر کی لڑکی، مست مست گرل، تو چیز بڑی ہے مست مست جیسے ناموں سےمشہور روینہ ٹنڈن کا بالی ووڈ میں ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بنداس اداکاری سے مداحوں کو دیوانہ بنایا۔

 ممبئی کی ریاست مہاراشٹر میں فلمساز روی ٹنڈن اور وینا ٹنڈن کے گھر پیدا ہوئیں۔ روینا ٹنڈن کو اداکاری کافن وراثت میں ملا۔ ان کے والد معروف فلم ساز تھے۔ روینا نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی کے جمنابائي اسکول سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی کے مشہور مٹھي بھائي کالج میں داخلہ لیا۔

روینہ کا نام منمون ہے جو ان کے ماما ایکٹر میک موہن نے دیا تھا۔ روینہ کا نام انکے والد روی اور ماں وینا کو ملا کر روینہ رکھا گیا ۔ روینہ ٹنڈن نے فلموں میں آنے سے پہلے مشہور ایڈ میکر پرہلاد کاکڑ کے ساتھ کام کیا تھا۔

اس دوران ان کی ملاقات ڈائریکٹر شانتنو شوري سے ہوئی۔ انہوں نے روینا ٹنڈن کو فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد کالج کی پڑھائی چھوڑ کر روینا ٹنڈن فلموں میں اداکاری کرنے کا خواب دیکھنے لگیں۔ انہوں نے17 سال کی عمر میں 1991 ء میں فلم ’’پتھر کے پھول ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس میں انہوں نے سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔انہوں نے کئی تھریلر اور رومانٹک تھی۔ یہی نہیں 90 کے دہائی میں روینہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکارؤں میں شامل تھی۔ اس دوران انہوں نے کئی فلموں کے آفر ٹھکرائے بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق روینہ کو کچھ کچھ ہوتا ہے، فلم میں رانی مکھرجی اور دل تو پاگل ہے، فلم میں کرشمہ کور کا رول آفر ہوا تھا، لیکن کچھ وجہ سے روینہ نے یہ رول ٹھکرائے تھے۔

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد انہیں نیو فیس کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد بھی بہت سی فلموں میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیاجن میں ’’زمانہ دیوانہ ‘‘ ، ’’کھلاڑیوں کا کھلاڑی ‘‘ ، ’’ضدی ‘‘ ،’’ مہرا‘‘ ، ’’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘‘ ، ’’بلندی ‘‘ ، ’’عکس‘‘ ، ’’لاڈلہ ‘‘ ، ’’ماتر‘‘ اور دیگر شامل ہیں، انہیں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق روینہ کو کچھ کچھ ہوتا ہے، فلم میں رانی مکھرجی اور دل تو پاگل ہے، فلم میں کرشمہ کور کا رول آفر ہوا تھا، لیکن کچھ وجہ سے روینہ نے یہ رول ٹھکرائے تھے۔

یش چوپڑا کی فلم ڈر میں لیڈ رول روینہ کو ملا تھا ، لیکن کاسٹیوم کی وجہ سے روینہ نے وہ رول نہیں کیا اور بعد میں اسے جوہی چاؤلہ نے نبھایا۔

ایک وقت ایسا تھا جب بے حد خوبصورت روینہ اور اکشے کمار کے افیئر کی خبریں تھی۔ ان دونوں کی پیار کی شروعات سال 1994 میں ریلیز ہوئی فلم مہرا، کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ یہ فلم سپر ہٹ رہی اور دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔روینہ کا نام اکشے کمار کے ساتھ ہمیشہ جوڑا گیا۔ انہوں نے کئی انٹرویو میں یہ خلاصہ بھی کیا کہ اکشے نے ان سے شادی کا وعدی کیا تھا۔ لیکن اکشے کے دوسری اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں سے پریشان ہوکر انہوں نے رشتہ ختم کردیا۔ روینہ نے ایک انٹرویں میں یہ بھی کہا تھا کہ ایک وقت پر 3-3 لڑکیاں کو بھی ڈیٹ کیا ہے۔

22 فروری 2004 کو روینہ نے انیل تھڈانی سے شادی کی۔ انیل کی روینہ دوسری بیوی ہے۔ شادی سے پہلے ہی روینہ نے دو بیٹیوں کو گود لیا تھا، جنکا نام پوجا اور چھایا ہے۔ شادی کے بعد روینہ کے انیل سے دو بچے ہیں رشا اور رنبیر۔

ان دونوں روینہ فلم ہی نہیں بلکہ ٹی وی کی دنیا میں بھی سرگرم ہے۔ سال 2019 میں نچ بلیئے 9 کا وہ حصہ بنی۔ اس دوران وہ جج کے رول میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like