Type to search

ٹی وی اور فلم

پریش راول : اداکار نہیں انجینئر بننا چاہتے تھے

پریش راول

ممبئی، 29 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین سینما کے کچھ گنے چنے ایکٹرس کا نام اگر آج کی تاریخ میں لیا جائے تو پریش راول کا نام اس میں ضرور شامل ہوگا۔ پریش راول کے جنم دن پر جانتے ہیں انکے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں۔

پریش روال نے سنی دیول کی فلم ارجن سے 1985 میں ایک سپورٹنگ رول میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ رول چھوٹا تھا لیکن انہیں نوٹس کیا گیا۔

پریش راول کو بالی ووڈ میں پہچان فلم نام سے ملی جس میں سنجے دت، کمار گورو اور امرتا سنگھ لیڈ رول میں تھے۔ پریش منفی تھے لیکن پریش ہٹ ہوگئے۔

بالی ووڈ میں فلم انداز اپنا انا کو کون بھول سکتا ہے،اس کامیڈی فلم میں پریش نے ڈبل رول نبھایا تھا لیکن عامر۔سلمان کی جوڑی کے باوجود پریش کا جلوہ قائم تھا۔

پریش راول کی پیدائش 30 مئی 1950 کو ہوئی۔ پریش راول اپنی بااثر اداکاری سے تقریبا چار دہائی سے ناظرین کو مسحور کر رہے ہیں بالی ووڈ میں آنے سے قبل ان کی خواہش تھی کہ وہ انجینئر بنیں۔

22 سال کی عمر میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی آگئے اور سول انجینئر کے طور پر کام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے لگے. انہی دنوں ان کی اداکاری کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ اداکار کے طور پر زیادہ کامیاب ہو سکتے ہے. پریش راول نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں آئی فلم ہولی سے کیا۔

اسی فلم سے عامر خان نے بھی اداکار کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی. اس فلم کے بعد پریش کو حفاظت، دشمن کا دشمن. لوری اور بھگوان دادا جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔

سال 1986 میں پریش کو راجندر کمار کی فلم نام میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سنجے دت اور کمار گورو کے اس فلم میں اہم کردار تھے ۔ اس فلم میں پریش راول نے کھلنایک کا کردار ادا کیا ۔ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ کھلنایک کے طور پر کسی حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد پریش کو کئی بہترین فلموں کی پیشکش ملنی شروع ہو گئی جن میں مرتے دم تک، سونے پہ سہاگا، خطرروں کے کھلاڑی، رام لكھن، قبضہ ، جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں شامل تھی. ان فلموں کی کامیابی کے بعد پریش راول نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو لیا اور اپنی اداکاری کا جوہر دکھا کر ناظرین کے پسندیدہ اداکار بن گئے۔

پریش راول کی اہلیہ سوروپ سنپت ہے جو 1979 کی مس انڈیا یونیورس رہ چکی ہے

اور کئی بہترین فلموں میں کام کرچکی ہے۔
یہ سب سے خاص بات ہے۔

پریش راول نے فلموں میں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں۔

انہیں فلموں میں جتنا کامیڈین کے طور پسند کیا گیا ہے اتنا ہی ویلن کے طور پر بھی۔

سال 2014 کے عام انتخابات میں پریش نے احمد آباد سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب جیتا تھا۔

پریش نے سیاست میں ایکٹیو رہنے کی کافی کوشش کی

لیکن انکے اندر کا ایکٹرانہیں سیاست سے باہر کھینچ لایا۔

اور سال 2019 میں انہوں نے خود ہی انتخاب لڑنے سے منع کردیا۔

Tags:

You Might also Like