Type to search

ٹی وی اور فلم

نورا فتحی برتھ ڈے اسپیشل: اپنے ڈانس سے بالی ووڈ میں جگہ بنائی

نورا فتحی

فلمی ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مراقش کی ماڈل نورا فتحی آج یعنی 6فروری کو اپنا برتھ ڈے منا رہی ہے۔ انکی پیدائش 6فروری 1992 میں ہوئی۔

آج بھلے ہی وہ بالی ووڈ کی ٹاپ ڈانسروں میں سے ایک ہو لیکن ایک وقت تھا جب وہ دوسرے اسٹارس کی طرح اسٹرگل کررہی تھی۔

برتھے ڈے کے خاص موقع پر ہم آپ کو اپنے ڈانس سے لوگوں کا دل جتنے والی نورا سے جڑی دلچسپ باتیں بتا رہے ہیں۔

نورا فتحی کی پیدائش کینڈا میں مراقش والدین کے گھر ہوئی۔

انکی ماں تھرڈ جنریشن انڈین ہے۔ چونکہ انکی ملٹی کلچرل فیملی میں بڑی ہوئی۔

اس لیے وہ ہندی، انگلیش، عربی اور فرنچ بنا کسی ہچکچاہٹ کے بول لیتی ہے۔

ماڈل سے اداکارہ بنی نورا فتحی نے 2014 میں آئی فلم رور:ٹائیگرز آف دی سندربنس سے اپنا ڈیبیو کیا۔

اسکے بعد انہوں نے کئی بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں میں کام کیا۔

لوگ نورا کے ڈانس سے ایسے متاثر ہوئے کہ فلموں میں انکا آئٹم نمبر ہٹ کی گیارنٹی مانا جانے لگا۔

یوں تو باہوبلی سمیت تمام فلموں میں نورا کا اسپیشل اپیئرنس رہا لیکن انکے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ستیہ مے وجیتے کو کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

اس میں مشہور گانے دلبر کے ری۔کریٹ ورژن کو یوٹیوب پر ریلیز کے پہلے 24 گھنٹے میں 20 ملین سے زیادہ بار دیکھاجاچکا ہے۔

اور اس طرح گانے نے کئی سارے ریکارڈس توڑ دیئے۔

گانے میں نورا کے ڈانس اسٹیپس لوگوں کے دل اور دماغ میں چھا گئے۔

اسکے بعد نورا نے فلم ستری میں کمریا بٹلہ ہاؤں میں آو ساکی ساکی ،

مرجاواں میں ایک تو کم زندگانی جیسے بلاک بسٹر گانے دیئے۔

یہی نہیں وہ بھارت، اسٹرٹ ڈانسر 3 ڈی جیسی فلموں میں اہم رول میں نظر آئی۔

بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم ہوگی کہ نورا ٹرینڈ ڈانسر نہیں ہے۔

انکے جسے بیلی ڈانس کی دنیا دیوانی ہے۔

وہ انہوں نے یوٹیوب سے سیکھی ہے۔

انہوں نے ٹریننگ اسی پلیٹ فارم سے لی ہے۔

نورا بتاتی ہے کہ انکے لیے کوئی ڈانس فارمس کافی مشکل تھے لیکن دھیرے دھیرے وہ سبھی آرام دہ ہوگئی۔

نورا کے مطابق ہم عصر انکے لیے کافی مشکل تھا۔

لاکینگ اور پوپینگ نے انکی راتوں کی نیند اڑا دی تھی۔

واکینگ بھی انکے لیے کچھ ایسا تھا،

ہپ ہاپ، افرو اور بیلی ڈانسنگ کے لیے بھی انہیں کافی محنت کرنی پڑی لیکن بعد میں وہ انہیں انجوائے کرنے لگی۔

سال 2015 میں نورا ‘بگ باس 9’ میں بطور کنٹیسٹنٹ کے طور نظر آئی تھی اور 84 وین دن گھر سے باہر ہوگئی تھی۔

نورا شو میں آنے کے لیے سلمان کو وجہ مانتی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب سلمان ان سے ملیں گے تو وہ بھی انہیں پسند کریں گے۔

اسکے بعد نورا 2016 میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دیکھلاجا میں دیکھائی دی۔

اسٹرگل کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے نورا نے بتایا کہ شروعات میں،

آڈیشن کے وقت کاسٹنگ ایجنٹس انکے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے تھے اور انکے منہ پر انکا مذاق اڑاتے تھے۔

نورا نے بتایا کہ انہوں نے اور بہتر ہندی سیکھنا شروع کردیا تھا لیکن وہ ذہنی طور پر اتنی تیار نہیں تھی۔

لوگ انکے سامنے ہی انکا مذاق اڑتے تھے۔ جیسے کہ وہ کوئی سرکس سے ہے۔

انکی کھینچائی کیا کرتے تھے۔ اور جب نورا گھر لوٹتی تھی تو رکشے میں روتے ہوئے جاتی تھی۔

انٹرویو میں نورا نے بتایا کہ ایک بار ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے ان سے کہا کہ ہمیں تہماری ضرورت نہیں ہے،

تم اپنے ملک واپس لوٹ جاؤ۔ نورا کے مطابق اس بات کو وہ کبھی نہیں بھول سکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like