Type to search

ٹی وی اور فلم

لائم لائٹ سے کافی دور ہے منداکنی

نئی دہلی/30جولائی(اردوپوسٹ) بالی ووڈ میں فلم رام تیری گنگا میلی سے فیمس ہوئی اداکارہ منداکنی آج اپنا 50 واں جنم دن منارہی ہے- منداکنی کا جنم 30 جولائی 1963 کو اترپردیش کے میرٹھ میں ہوا تھا- منداکنی آجکل بالی ووڈ کی چکاچوند سے کافی دور ہے- وہ کافی دنوں سے لائم لائٹ میں نہی ںہے- دراصل منداکنی فلم رام تیری گنگا میلی میں اپنے بولڈ سین کی وجہ سے جانی جاتی ہے- انکی اس فلم میں دیئے سین آج بھی کافی فیمس ہے اور یہ فلم بھی باکس آفس پر کافی ہٹ ہوئی تھی- اس فلم کے بعد انکی باقی کی فلمیں کوئی خاص کمال کرنے میں کامیاب نہیں رہی-

1985 سے 1996 تک کا ہی تھا فلمی سفر

میڈیا رپورٹس کے مانیں تو رام تیری گنگا میلی کے لیے منداکنی پہلی پسند نہیں تھی – اس فلم کے لیے پہلے ڈمپل کپاڈیہ کو کاسٹ کیا جانے والا تھا، حالانکہ کپور کو انکا آڈیشن پسند نہیں آیا تھا- اسکے بعد منداکنی کا اسکرین ٹیسٹ دیکھ کر انہیں منتخب کیا گیا- یوں تو منداکنی نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات 1985 میں کی تھی، لیکن انکا کیرئیر 1996 میں ہی ختم ہوگیا تھا-

رپوٹرس کی مانیں تو منداکنی بالی ووڈ سے کافی دور ہے اور اپنی یوگا کلاس چلاتی ہے منداکنی نے 1980 میں ڈاکٹر کٹی اور ٹھاکر سے شادی کرلی تھی دونوں کی شادی لو کم ارینج تھی، اب منداکنی ایک نارمل ہاؤس وائف کی طرح اپنی لائف جی رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ دلائی لامہ کی فالور ہے-

Tags:

You Might also Like