Type to search

ٹی وی اور فلم

نمرت کور برتھ ڈے اسپیشل: سابق کرکٹر سے رہ چکا افیئر اور لنچ باکس کی اداکارہ

نمرت کور

فلمی ڈسک،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ نمرت کور آج اپنی سالگرہ منا رہی ہے۔ لنچ باکس فلم نے نمرت کور کو انڈسٹری میں ایک مضبوط پہچان دی۔

اس فلم میں انکے ساتھ عرفان خان تھے۔ پچھلے دنوں نمرت ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری کے ساتھ افیئر کو لیکر بحث میں رہی۔ حالانکہ انہوں نے اسے افواہ قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی۔ بتادیں کہ نمرت کور بالی ووڈ کے ساتھ ساتتھ ہالی ووڈ میں بھی متحرک ہے۔ وہ امریکن ٹیلی ویژن سیریز ہوم لینڈ میں بھی کام کرچکی ہے۔

نمرت کور کی پیدائش 13 مارچ 1982 کو راجستھان کے پیلانی میں ایک سکھ گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد آرمی آفیسر ہے۔ انکی ایک چھوٹی بہن روبینہ ہے۔ انکی فیملی پٹیالہ میں رہتی ہے۔ انہوں نے پٹیالہ کے یادوندرا پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ 1994 میں والد کے انتقال کے بعد وہ دہلی منتقل ہوئے اور دہلی پبلک اسکول پڑھائی کی۔ اسکے بعد وہ شری رام کالج سے بی کام کی ڈگری کی۔

اکشے کمار کے ساتھ فلم ایئر لفٹ میں نمرت کور کی ایکٹینگ کی بے حد تعریف ہوئی تھی۔ راجستھان میں پیدا ہوئی نمرت کے والد انڈین آرمی میں آفیسر رہے ہیں۔ حالانکہ نمرت کا خاندان پنجاب کے پٹیالہ میں رہتا ہے۔ نمرت نے کالج کے بعد ممبئی کا رخ کیا۔ یہاں ماڈلینگ اور تھیٹر سے انہوں نے کیریئر کی شروعات کی ۔ نمرت شروع میں میوزک البم کا بھی حصہ بنی۔ کمار سانو کے البم تیرا میرا پیار، اور شریا گوشال کے البم یہ کیا ہوا، میں دیکھی۔ نمرت کور کئی شارٹ فلموں کا بھی حصہ رہ چکی ہے۔ ان میں انکاؤنٹر اور الائچی کی خوب بحث رہی ہے۔

اداکارہ نمرت نے اپنے شروعاتی سفر میں ایک بہت ہی چھوٹے سے کردار کو نبھا کر شروع کیا۔ یہ انوراگ کیشپ کی فلم پیڈلرز اور اسکے بعد لنچ باکس میں عرفان کے ساتھ کام کیا۔ اپنی پڑھائی پوری کرنے کے بعد یہ ممبئی میں کام کرنے لگی۔ اسکے بعد یہ ناٹک بغداد ویڈنگ 2012 ، آل اباؤٹ ویمن اور ریڈ سپیرو میں ڈائریکٹر سنیل شانبگ کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں یہاں، ون نائٹ وتھ دی کنگ، انکاؤنٹر، پیڈلرس، لو شو تے چکن کھرانہ، دی لنچ باکس، الائچی،ایئر لفٹ، شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like