Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: کیسے شروع ہوئی گیتا بسرا اور ہربھجن سنگھ کی لو اسٹوری

فلمی ڈسک،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گیتا بسرا کا فلمی کیریئر بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن وہ فلمی فینس کے درمیان جگہ بنا چکی ہے۔ کرکٹر ہربھجن سنگھ سے شادی کے بعد وہ کرکٹ فینس کی بھی بھابی بن چکی ہے۔ انکے انسٹاگرام پر ذیادہ تر فالوورس انہیں بھابی لکھ کر ہی کمنٹ کرتے ہیں۔ آج (13 مارچ 1984) کو گیتا کا برتھ ڈے ہیں۔

گیتا بسرا انگلینڈ میں پیدا ہوئی اور وہیں بڑھی ہوئی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ بننے کا خواب انہیں ممبئی لیکر آیا، ایک انٹرویو میں گیتا نے بتایا کہ انڈسٹری نے ہمیشہ انکا کھلے دل سے استقبال کیا۔ گیتا بسرا نے کرکٹر ہربھجن سنگھ سے شادی کی ہے اور انکے ایک بیٹی ہے۔ دونوں کی لو اسٹوری کافی مزیدار ہے۔

دونوں کی لو اسٹوری کے بارے میں گیتا کے والد ہربھجن سنگھ کئی بار بتاچکے ہیں۔ ہربھجن بتاتے ہیں کہ انہوں نے پہلی بار گیتا کو ’وہ اجنبی‘ گانے میں دیکھا ھا۔ دیکھتے ہی انہیں وہ بہت پسند آگئی۔ ہربھجن نے اپنے دوست سے کہا کہ وہ اس لڑکی سے ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کئی دوستوں سے کہا کہ اس لڑکی سے ملانے کے لیے کہا۔

ہربھجن کو آخر کار گیتا کا نمبر ایک دوست سے مل ہی گیا۔ انہوں نے اپنا تعارف کراتے ہوئے گیتا کو میسج کیا کہ وہ ان سے چائے یا کافی پر ملنے چاہتے ہیں۔ گیتا نے ہربھجن کے میسج کا 4-3 دن تک جواب نہیں دیا تھا۔ ہربھجن اس وق ساؤتھ افریقہ میں تھے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ جب وہ ہندوستان واپس آئے تو گیتا نے انہیں میچ جتنے کی مبارکبادی اور لکھا کہ سارے ملک کو ان پر فخر ہے۔ اس پر ہربھجن نے انکو جواب دیا، میں نے جو سوال کیا تھا اسکا یہ زبردست جواب ہے۔

اسکے بعد آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں گیتا نے پھر ہربھجن کو میسج کیا اور ان سے 2 ٹکٹ مانگے۔ اس پر ہربھجن نے انہیں دو ٹکٹ دیئے اور آئی پی ایل کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی۔ ہر بھجن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ شاید لگا ہوگا کہ انہوں نے ٹکٹ دیئے ہیں و ایک بار مل لینا چاہئے۔ اسکے بعد دونوں ملے۔

ہربھجن بتاتے ہیں کہ اس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی۔ گیتا نے انہیں کافی انتظار کروایا۔ رپورٹس کی مانیں تو گیتا نے ہربھجن سے کہا تھا کہ پہلے دوستی کرتے ہیں پھر دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گیا کو رجھانے میں یوراج سنگھ نے بھی ہربھجن کی کافی مدد کی تھی۔ گیتا بسرا نے دل دیا ہے، دی ٹرین، ضلع غازی آباد، مسٹر جوئے بی کروال ہو ، بھیا جی سوپرہٹ، سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ، لاک (پنجابی فلم) میں کام کیا۔

Tags: