Type to search

ٹی وی اور فلم

دیویانکا ترپاٹھی برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی کی دنیا میں ایک بڑا نام

دیویانکا ترپاٹھی

ٹی وی ڈسک،14ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دیویانکا ترپاٹھی کو سب سے زیادہ مقبولیت ٹی وی سیریل یہ ہے محبتتیں میں ایشیتا بھلا کا رول پلے کرکے ملی ہے۔ مگر دیویانکا ترپاٹھی کا سفر کافی پرانا ہے۔ دیویانکا ترپاٹھی کی پیدائش 14 ڈسمبر 1984 کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ہوئی۔ انکےجنم دن پر بات کررہے ہیں انکی زندگی سے جوڑی کچھ باتیں۔

ان کی اسکول کی تعلیم اور کالج کی تعلیم ‘نوتن کالج’ بھوپال سے ہوئی۔ یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ٹرینڈ رائفل شوٹر ہے۔ انہوں نے بھوپال رائفل اکیڈمی سے رائفل کی شوٹنگ کا کورس کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے اترکاشی میں نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینرنگ سے ماؤنٹینرنگ کورس کیا ہے۔

دیویانکا ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کی شرواعت آل انڈیا ریڈیو سے کی تھی۔ انہوں نے ٹی وی میں اپنا ڈیبیو کیا سال 2004 میں انڈیاز بیسٹ سینے اسٹارس کی کھوج سے۔ اس میں وہ ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئی تھی۔ بہ کم لوگوں کو یہ پتہ ہوگا کہ دیویانکا ترپاٹھی مس بھوپال بھی رہے چکی ہے۔

سال 2011 میں رونیت رائے کے ساتھ عدالت میں وہ نظر آئی۔ یہی سے انہیں پہچان ملنی شروع ہوئی۔ اسکے علاوہ وہ ٹی وی سیریل رامائن میں بھی ایک رول پلے کرتی نظر آئی تھی۔

مگر سال 2013 میں انکی قسمت کھلی ٹی وی سیریل یہ ہے محبتتیں سے۔ اس میں وہ رمن بھلا کی وائف ایشیتا کے رول میں نظر آئی۔ دونوں کی جوڑی کو آن اسکرین خوب پسند کیا گیا۔ 7 سال چلے اس شو میں دونوں فنکاروں نے لیڈ رول لے کیا اور رائل لائف میں  بھی دونوں کی اچھی باؤنڈنگ شیئر کرتے ہیں۔ حالانکہ شو اب اپنے اخری مرحلے میں ہے اور جلد ہی آف ایئر ہونے والا ہے۔

دیویانکا ترپاٹھی ، تیری میری لو اسٹوریز اور بہو ہماری راجنیتیک جیسے ٹی وی سیریل میں بھی نظر آچکی ہے۔ اسکے علاوہ وہ نچ بلیئے 8 میں ویویک کے ساتھ نظر آئی۔

دیویانکا ترپاٹھی نے ٹی وی کی دنیا میں خوب نام کمایا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی وی کی دنیا میں سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکارہ میں شامل ہے۔ فلمی بیٹس کی مانیں تو وہ ہر ایک دن 90 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک کی کمائی کرتی ہے۔

انہوں نے سال 2017 میں ریالٹی شو نچ بلئیے جیتا-
انہوں نے سال 2003 میں پینٹین زی ٹین کوئین میں حصہ لیا اور مس بیوٹیفل اسکین کا خطاب جیتا-
سال 2004 میں دیویانکا ترپاٹھی نے انڈیاز سنی اسٹار کی کھوج میں حصہ لیا-
ترپاٹھی نے دوردرشن پر ٹیلی فلمز سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا-
انہوں نے سال 2017 میں اپنے شوہر وویک دہیہ کے ساتھ نچ بلیئے 8 میں حصہ لیا اور شو کا خطاب جیتا-
انہوں نے سال 2019 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے ریالٹی شو “دی وائس 3” کو ہوسٹ کیا-
سال 2017 میں وہ پہلی ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکارہ بن گئیں جو فوربس سلیبریٹی 100 میں آئیں-

وہی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کو ٹی وی سیریل یہ ہے محبتیں سے خاص پہچان ملی، اس میں وہ ایک ڈاکٹر کے رول میں تھی- جسکے بعد انہوں نے پچھے موڑ کر نہیں دیکھا- اس شو سے انکی فین فالونگ کافی بڑھ گئی-

دیویانکا ترپاٹھی کو انکے کیریئر میں انڈین ٹیلی ایوارڈ ، زی رشتے ایوارڈ، اسٹار گولڈ ایوارڈ اور گولڈ ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

ٹی وی سیریل بنو میں تیری دولہن کے کردار کے لیے انہیں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں- جن میں انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے علاوہ انہیں انڈین ٹیلی ایوارڈ فار فریش نیو فیس ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

Tags: