Type to search

ٹی وی اور فلم

دیپاک تجیوری برتھ ڈے اسپیشل: بڑے۔بڑے ایکٹرس کو ٹکر دینے والا یہ ایکٹر اب گمنائی میں

دیپاک تجیوری

فلمی ڈسک،28اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) فلم ’جو جیتا وہی سکندر، 1992 اور ’کبھی ہاں کبھی نا، جیسی ہٹ فلموں میں شاہ رخ اور عامر کے ساتھ کام کرچکے دیپاک تجیوری لمبے وقت سے فلموں سے دور ہے۔ ان دنوں فلموں میں جتنا ذکر عامر اور شاہ رخ خان کا ہوا تھا۔ اتنا ذکر دیپاک کا بھی ہوا تھا۔ 28 اگسٹ کو اپنا 58 واں برتھ ڈے منارہے ہیں۔

دیپاک تجیوری کی پیدائش 28 اگسٹ 1961 کو ممبئی میں ہوا تھا۔ فلم ’عاشقی’ سے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعات کرنے والے دیپاک تیجوری نے کئی فلموں میں ہدایتکاری بھی کی ہے۔ مگر گذشتہ سالوں میں کوئی اچھا آفر نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کے دل اور دماغ سے اترنے لگے اور گمنامی میں چلے گئے۔ 17 سال بعد دیپک تیجوری فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3’ میں زبردست رول میں نظر آئے تھے۔

فلم جو جیتا وہی سکندر میں عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا جس میں انہوں نے زبردست اداکاری کی تھی۔

اس فلم میں انہوں نے سنجے دت کے چھوٹے بھا ئی کا کردار نبھایا۔ اس سے پہلے وہ فلم سڑک 1991 اور ’واستو’ 1999 میں سنجے دت کے ساتھ کام کرچکے تھے۔ اس سیریز کی پہلی دو فلمیں سپر ہٹ رہی۔

دیپاک تیجوری نے بتایا کہ جب وہ فلم میکر تگمنشو دھولیا سے ملنے گئے تھے تب انکی داڑھی بڑھی ہوئی تھی۔ اپنے اسی لک میں انہوں نے کچھ تصویریں بھی لی تھی جو انہوں نے اپنے ڈائریکٹر دوست کو دے دی۔ جب فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 کے پروڈیوسر راہل متل کی نظر ان تصویروں پر پڑی تو انہوں نے دیپاک کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ لیے لیا۔

ایسا نہیں ہے کہ دیپاک تجیوری کے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ بطور ایکٹر سال 2014 میں انکی فلم راجا نٹورال آئی تھی۔ حالانکہ اس فلم میں انکا رول بہت چھوٹا تھا۔ سال 2016 میں بطور ڈائریکٹر انکی فلم دو لفظوں کی کہانی، ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر کمال نہ دیکھا سکی۔

کچھ وقت پہلے دیپاک تجیوری کی بیوی شیوانی تنیجا نے بھی انہیں گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ دیپک اپنے دوست کے ساتھ پی جی میں رہ رہے تھے۔ اس وقت کسی نے بھی دیپاک کی مدد نہیں کی تھی۔ اسی کے ساتھ یہ بھی خبر آئی تھی کہ شیوانی نے دیپاک سے بیٹی سمارا کی پرورش کے لیے 1 لاکھ روپے مہینہ دینا کی مانگ کی تھی۔ بتادیں کہ دیپک کی بیوی شیوانی پر بھی اپنے یوگا ٹرینر کے ساتھ ایکسٹرا میٹریل آفیر کے الزام لگے تھے۔

Tags: