Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈینی نے ملٹی کردار نبھاکر ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنائی

ممبئی 25 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی سنیما میں میل کا پتھر سمجھی جانے والی فلم ’شعلے‘ میں گبر سنگھ کا کردار نبھانے کا آفر پہلے ڈینی کو ملا تھا لیکن ان کے انکار کرنے پر یہ کردار امجد خان نے نبھایا تھا۔
ڈینی ڈینزونگپا کی پیدائش 25 فروری 1948 میں سکم میں ہوئی- ڈینی اپنے شروعاتی دنوں میں نیپالی اور ہندی فلموں میں گیت گاتے تھے-
بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسےملٹی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو،ویلن اور کریکٹر ایکٹرکے کردار نبھاکر ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔ وہ صر ف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک گلوکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔ ڈینی بچپن میں فوج میں کام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مغربی بنگال سے اعلی کیڈٹ کا ایوارڈ جیتا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حصہ بھی لیا تھا ۔

بعد میں ملک کے ممتاز آرم فورسز میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں ان کا انتخاب بھی ہو گیا لیکن انہی دنوں ان کا رجحان ڈاکٹر بننے کی بجائے اداکار بننے کی طرف راغب ہو گیا اور انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔ ڈینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جوسپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے70 کے دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آ گئے۔

تقریبا تین سال تک جدوجہد کر نے کے بعد انہوں نے ’ راكھي، ہتھکڑی، ملاپ،نیا نشہ، ضرورت، نئی دنیا نئے لوگ، چالاک اور خون خون جیسی کئی بی گریڈ فلموں میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔ اس درمیان انہیں گلزار کی سپر ہٹ فلم “میرے اپنے” میں چھوٹاسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

فلم دیوتا، قانون کیا کرئے گا، اگنی پتھ، ہم، کرانتی ویر، وجے پتھ، برسات، گھاتک کے لیے فلم فیئر بیسٹ ویلن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ فلم صنم بے وفا، اور خدا گوا کے لیے فلم فیئر کا بہترین ویلن ایوارڈ دیا گیا- ڈینی کے بیٹے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں- ہندی سینما کے مشہور ویلن ڈینی کے بیٹے رینجنگ ڈینزونگپا اپنی فلم سکواڈ سے بالی ووڈ میں انٹری کریں گے-