Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: گلوکار ادت نارائن بالی ووڈ میں اپنی آواز سے بنائی جگہ

فلمی ڈسک،1 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کو ایک سے بڑھ کر ایک رومانٹک اور مدھر گانے دینے والے ادت نارائن کی آواز کے دیوانوں کی آج بھی کوئی کمی نہیں ہے- اپنی آواز کے ساتھ اپنے بھولے پن کے لیے بھی مشہور اس سنگر نے صرف بالی ووڈ کے ایوارڈس ہی نہیں جیتے بلکہ لوگوں کے دلوں پر اپنا نام درج کیا- آج ادت نارائن کا جنم دن ہے- انکی پیدائش یکم ڈسمبر 1955 کو ایک نیپالی خاندان میں ہوئی،

نیپال میں ہوئی پڑھائی

ادت نارائن کا جنم ایسے خاندان میں ہوا جسکا رشتہ ہندوستان اور نیپال دونوں سے تھا، ادت نیپالی خاندان میں پیدا ہوئے –

آکاشوانی نیپال سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرکے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اس گلوکار نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا اور اپنے نغموں سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔

ادت نارائن کا رجحان بچپن سے ہی موسیقی کی جانب تھا اور وہ گلوکار بننا چاہتے تھے ۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم پنڈت دنکر کیکنی سے حاصل کی۔ انہوں نے گائیکی کا سفر نیپالی ریڈیو سے شروع کیا۔

تقریبا آٹھ سال تک اکاشوانی نیپال سے منسلک رہنے کے بعد 1978 میں وہ ممبئی آگئے اور بھارتی ودیا مندر میں اسکالر شپ حاصل کر کے کلاسیکل موسیقی کی تعلیم لینے لگے۔ سال 1980 میں پہلی بار انہیں راجیش روشن کی فلم ’انیس بیس‘ میں گانے کا موقع ملا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں انہیں اپنے آئیڈل محمد رفیع کے ساتھ گانے کا موقع ملا۔ اسی درمیان انہوں نے فلم بڑے دل والا ، اپنا بھی کوئی ہوتا، پتوں کی بازی اور تن بدن جیسی بی اور سی گریڈ کی فلموں میں نغمے گائے لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔

تقریبا دس سال تک ممبئی فلم انڈسٹری میں جدوجہد کرنے کے بعد 1988 میں ناصر حسین کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں گلوکاری کا موقع ملا اس فلم کا نغمہ ’ پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا .. کی کامیابی کے بعد ادت نارائن اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو ئے اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

ادت نارائن کو جہاں انکے سامعین لگاتار پیار ملتا رہا وہیں سال 2009 میں ہندوستانی حکومت کی طرف پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، یہی نہیں انکی خوبصورت آواز کی وجہ سے انہیں 3 بار نیشنل ایوارڈ دلایا، انہیں 5 بار فلم فیئر ایوارڈ بھی ملے، گانوں کی تعداد کی بات کریں تو ادت نارائن اب تک 30 زبانوں میں تقریبا 15 ہزار گانوں کو اپنی آواز دے چکے ہیں-

Tags: