Type to search

ٹی وی اور فلم

یوکتا موکھی برتھ ڈے اسپیشل:مس ورلڈ رہی اداکارہ پچھلے دس سالوں سے ہے بالی ووڈ سے دور

یوکتا موکھی

فلمی ڈسک،7اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) یوکتا موکھی نام تو یاد ہی ہوگا۔ پہلے مس ورلڈ پھر بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی اداکارہ قریب دس سال سے بالی ووڈ سے دور ہے۔ اب وہ کہاں ہے اور کیا کررہی ہے کوئی نہیں جانتا۔ یوکتا 7 اکتوبر کو اپنا برتھ ڈے منارہی ہے۔

بالی ووڈ میں کچھ ایسے لوگ بھی آتے ہیں جنہیں آتے ہی لوگ خوب پسند کرتے ہیں۔ لیکن اچانک وہ اسٹار کہیں غائب ہوجاتے ہیں۔ ایسی ہی اسٹارس میں سے ایک تھی 1999 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کرچکی یوکتا موکھی ۔آج یوکتا مکھی کا جنم دن ہے۔ اس موقع پر ہم آپ کو بتائیں گے زبردست فین فالوئنگ حاصل کرنے والی یکتا موکھی آخر انڈسٹری سے پوری طرح غائب کیسے ہوگئی۔

یوکتا موکھی کی پیدائش 1977 میں بنگلور کے سیندھی خاندان میں ہوئی تھی۔ لیکن انکی پرورش دبئی میں ہوئی۔ 1986 میں یوکتا کی فیملی ممبئی واپس ہوئی۔ ممبئی آکر یوکتا کی ماں نے سانتاکروز میں ایک گرومنگ سیلون کھول لیا۔

یوکتا نے سال 1999 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔ اسکے بعد وہ اسی سال مس ورلڈ بھی بنی۔ وہیں دو ۔دو بیوٹی کانٹیسٹ جتنے کے بعد یکتا کو بالی ووڈ میں لینے کے لیے لوگ بے قرار ہوگئے۔ سال 2002 میں انکی پہلی فلم ’پیاسا’ آئی۔

اس فلم میں یوکتا نے آفتاب شیوداسانی کے ساتھ کام کیا تھا۔ اسکے بعد سال 2006 میں فلم کٹپتلی آئی، وہیں 2008 میں انکی آخری فلم آئی تھی جس کانام میم صاب تھا، دھیرے دھیرے یوکتا کو فلمیں ملنا بند ہوگئی۔ آج 10 سال ہوگئے یوکتا موکھی بالی ووڈ سے غائب ہے۔

بالی ووڈ میں انکی نا کامیابی کا بڑی وجہ مانا جاتا ہے انکی لمبائی۔ یوکتا کی لمبائی 6.1 تھی سال 2008 میں ہی یکتا نے نیویارک کے رہنے والی بزنسمین پرنس تلی سے شادی کرلی۔ ان دونوں کی گرانڈ شادی اور رسپشن خوب بحث میں رہا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہوا۔ وہیں 2013 میں اس شادی کو لیکر ایک چونکانے والی خبر آئی۔ یوکتا موکھی نے اپنے شوہر پرنس تلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ اس شکایت میں جہیز اورجنسی استحصال جیسے الزامات لگائے گئے تھے۔

جون 2014 میں یوکتا اور پرنس نے طلاق لے لیا۔ بیٹے کی تحویل یکتا کے پاس ہے۔ آج دس سال گذر گئے ہیں لیکن یکتا لائم لائٹ سے دور ہے۔ اب تک کسی فلم میں نہیں دیکھی ہے۔ اسکے علاوہ انڈسٹری سے جوڑے ایونٹ میں بھی یکتا موکھی کم ہی دیکھائی دیتی ہے۔ وہیں یوکتا موکھی سوشل میڈیا پر بھی دیکھائی نہیں دیتی ہے۔

Tags: