Type to search

ٹی وی اور فلم

انوشکا شیٹی برتھ ڈے اسپیشل: فلموں میں آنے سے پہلی یوگا سیکھاتی تھی

انوشکا شیٹی 

فلمی ڈسک،7نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) تلگو سینما کی مشہور اداکارہ انوشکا شیٹی نے بڑے پردے پر بہت ہی یادگار کردار نبھائیں ہیں۔ باہوبلی، میں انکے نبھائے گئے دیواسینا کا کردار لوگوں کو ہمیشہ یاد رہنے والا ہے۔ آج ہم آپکو انکی زندگی سے جوڑے کچھ خاں قصے بتانے والے ہیں۔

 

انوشکا شیٹی 7 نومبر 1981 میں پرفولا اور اےاین وٹھل شیٹی کے گھر پیدا ہوئی ۔ انہوں نے اپنی شروعاتی پڑھائی بنگلور سے کی۔

 

انوشکا فلموں میں کام کرنے سے پہلے منگلور میں یوگا سیکھایا کرتی تھی۔ یہی انکی زندگی میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوا۔ ایک ہدایتکار نے انکی خوبصورتی اور تندرستی کو دیکھر کر اپنی فلم میں کام دے دیا۔

 

انوشکا نے سال 2005 میں پوری جگناتھ کی فلم ’سپر‘ سے تلگو فلموں میں اپنا پہلا قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں انوشکا کے ساتھ اکینینی ناگرجنا او عائشہ ٹکیہ بھی تھی۔ اس فلم کے لیے انوشکا کو بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

 

اسی سال انکی فلم وکرماکودو ریلیز ہوئی، جس نے باکس آفس پر دھماکہ کردیائ اسکے بعد انکی فلمیں لکشیم سال 2007، سوریم 2008، اور چنتاکلایا راوی 2008 ریلیز ہوئی۔

سال 2009 میں انوشکا کی فلم اروندھتی ریلیز ہوئی۔ جو باکس آفس پر کافی کامیاب رہی۔ اسی فلم کی وجہ سے انوشکا کو کئی ایوارڈس دیئے گئے۔ 2009 میں ہی انوشکا کی فلم ویدم ریلیز ہوئی۔

 

سال 2018 میں انکی ہارر فلم بھاگمتی ریلیز ہوئی۔ اب انکی فلم نشبدھم جلد ہی پردے پر آئے گی۔

فلم باہوبلی کرنے کے بعد انوشکا اور پربھاس کے افیئر کی خبریں سامنے آنے لگی۔ اسی درمیان ایک بار پربھاس نے کہا تھا کہ انوشکا شیٹی اور وہ ایک دوسرے کو 11 سالوں سے جانتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی مانا کہ وہ اور انوشکا صرف اچھے دوست ہیں۔ اسکے علاوہ ان دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔

فلم باہوبلی نے انہیں ساؤتھ کے ساتھ ساتھ نارتھ فلم انڈسٹری سمیت پورے ورلڈ میں ایک خاص پہچان دلائی ہے۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد انوشکا شیٹی کو انکے فینس سے سب سے زیادہ پیار ملا۔

اسی دوران انوشکا نے اپنے ڈرائیور کو 12 لاکھ روپے کی گاڑی تحفے میں دے دی۔ جسے لیکر انوشکا کی کافی تعریف بھی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان باتوں کا خاتمہ تب ہو پائے گا جب ان دونوں میں سے کسی ایک کی شادی ہوجائے گی۔

حال ہی میں فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کو ملنے والی تنخواہ پر انوشکا نے کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ تنخواہ میں برابری پر جھگڑا کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

اسکی جگہ انڈسٹری کی توج ہ اس بات پر ہونا چاہیئے کہ اداکاراؤں کے لیے مضبوط کردار اور اچھی کہانیاں لکھی جائیں۔

انوشکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرد اداکار کو زیادہ تنخواہ اس لیے بھی ملتی ہے۔ کیونکہ وہ پوری فلم کہ ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھاتے ہیں، انکے اسی بیان کی وجہ سے ساؤتھ کی مشہور اداکارہ پریمامنی نے انکی تعریف بھی کی تھی۔

انوشکا کو کار اور بائیک کا کافی شوق ہے۔ انکے پاس کئی الگ الگ برانڈ کی گاڑیاں ہیں۔ جن میں اووڈی اے 6 ، بی ایم ڈبلیو 6 اور ٹویوٹا کرولا شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like