Type to search

ٹی وی اور فلم

سونل چوہان برتھ ڈے : فلم جنت سے بالی ووڈ میں پہچان بنائی

سونل چوہان

فلمی ڈسک،16مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری میں کچھ ستارے ایسے رہے ہیں جنہوں نے کیریئر کی شروعاتی دور میں تو کافی جدوجہد کی مگر اسکے بعد انہوں نے خوب نام اور شہرت ملی، مگر کچھ اسٹارس ایسے رہے جنہیں شروعات تو اچھی ملی مگر وہ اس شروعات کو ذیادہ آگے تک نہیں لے جاسکے-

جنت فلم میں عمران ہاشمی کی کو-اسٹار رہی سونل چوہان کے ساتھ ساتھ بھی کچھ کچھ ایسا ہی ہے- انہوں نے جنت جیسی سپر ہٹ فلم میں کام کیا مگر اسکے بعد انہیں فلم میں ایسا کام نہیں ملا-

اداکارہ کے پیدائش پر بتا رہے ہیں جنت سے شروع ہوا انکا سفر آخر کار زندگی کے کس کس موڑ سے ہو کر گذرا ہے اور اب کہاں ںہیں-

سونل چوہان کی پیدائش 16 مئی 1987 کو آگرہ میں ہوئی تھی، انکی پرورش دہلی میں ہوئی- انہوں نے نوئیڈا کے دہلی پبلک اسکول سے پڑھائی کی اور اسکے بعد دہلی کے گارگی کالج سے فلاسفی سے گریجیوشن کیا- انہوں نے سب سے پہلی آن اسکرین اپیرنس ہمیش رشمیاں کی فلم آپ کا سرور سے دی-

اسکے بعد وہ عمران ہاشمی کے مقابلے سال 2008 میں فلم جنت میں نظر آئی، اس فلم میں انکے اداکاری کی تعریف ہوئی اور وہ پہلی ہی فلم سے لوگوں کے درمیان مقبول ہوگئی-

مگر یہ مقبولیت کب آئی اور کب چلی گئی پتہ ہی نہیں چلا- انہیں جب ہندی فلموں میں دیادہ کام نہیں مل رہا تھا تب اداکارہ نے اس بات کا فیصلہ لیا کہ وہ ساؤتھ میں کام کریں گی-

اسکے بعد انہوں نے ہندی فلموں میں کام کیا- وہ سال 2011 میں بوڑھا ہوگا تیرا باپ، نیل نیتن مکیش کے ساتھ فلم 3جی اور سال 2018 میں جے پی دتہ کی فلم پلٹن میں نظر آئی-

فی الحال وہ ساؤتھ انڈسٹری میں ذیادہ متحرک ہے وہ تلگو اور کنڑ فلموں میں کام کرتی ہیں، انکی پچھلی فلم بھی ایک تلگو فلم تھی- فی الحال لاک ڈاؤن کی وجہ سے سونل چوہان کے پاس بھی کوئی خاص پروجیکٹس نہیں ہے- وہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے جڑی رہتی ہے-

سال 2008 میں آئی جنت فلم میں انہوں نے زویا ماتھور کا کردار نبھایا، اور اسی سال انہوں نے تیلگو فلم رینبو میں سوپنا کے رول میں نظر آئی۔

سال 2010 میں سونل چوہان نے کنڑ فلم چلووئے نین نوڈالو ، سال 2011 میں بوڑھا ہوگا تیرا باپ، سال 2012 میں پہلا ستارہ، 2013 میں فلم 3جی میں نظر آئی۔

سونل چوہان نے سال 2014 میں تیلگو فلم لیجنڈ میں سنیہا کے کردار میں نظر آئی۔ اور سال 2015 میں تیلگو فلم شیر، سائز زیرو، اور ایک ٹامل فلم میں کام کیا۔

سال 2016 میں تیلگو فلم ڈیکٹیر میں اندو کا کردار نبھایا، سال 2018 میں ہندی فلم پلٹن، جیک اینڈ دل، سال 2019 میں ویب سیریز سکائی فال، اور سال 2021 میں دی پاور میں نظر آئی۔

سونل چوہان ہمیشہ سے ایک گلیمرس اداکارہ رہی ہے، وہ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اور اپنے فینس کے ساتھ فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے-

کبھی گھر کے اندر ورزش کرتے ہوئے تو کبھی طرح طرح کے پوز میں بولڈ فوٹو شیئر کرنے والی سونل کو مداح خوب پسند کرتے ہیں- انسٹاگرام پر سونل کے 2.6 ملین فالوورس ہیں-

Tags:

You Might also Like