Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈسے اسپیشل: کیرتی کلھاری کا چھوٹے سے گاؤں سے بالی ووڈ کا سفر

فلمی ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرتی کلھاری نے کل یعنی 30مئی کو اپنا 35واں جنم دن منایا۔ کرتی کلھاری بالی ووڈ سے لیکر ویب سیریز میں خوب کام کرچکی ہے۔ انکی ایکٹینگ خوب پسند کی جاتی ہے۔ راجستھان کے چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر بالی ووڈ میں نام کمانے والی کیرتی کلھاری کی خوب تعریف کی جاتی ہے۔ وہ اپنے کام کو لیکر خوب تعریف بٹورتی ہے۔ حال ہی میں کیرتی کلھاری فور مور شارٹس سیزن 2 میں نظر آئی۔ انہوں نے کھولے خیال والی آزاد لڑکی کا رول نبھایا۔ اس سے پہلے وہ اکشے کمار کے ساتھ مشن منگل میں بھی نظر آئی۔

کیرتی کلھاری کی زندگی کے بارے میں بتائے تو انکی پیدائش 30مئی 1985 میں راجستھان کے جھنجھنو میں ہوئی۔ والد کی نوکری کی وجہ سے کیرتی اور انکا خاندان ممبئی میں رہنے لگا، یہی سے کرتی نے آگے کی پڑھائی کی اور اپنے کیریئر کو نئی سمت دی۔

کیرتی کلھاری اپنے کیریئر میں شاید ہی سوچا ہوکہ وہ اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی۔ کیونکہ انہوں نے اپنی پڑھائی صحافت کے میدان میں کی تھی۔ حالانکہ اس درمیان انہوں نے تھیٹر جوائن کرلیا اور انکا ذہن ایکٹینگ کی طرف بننے لگا۔

کیرتی کلھاری نے ٹی وی میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ میں کھیچڑی فلم سے ڈیبیو کیا۔ لیکن کیرتی کلھاری سال 2011 میں آئی شیطان فلم سے نوٹس ہوئی۔ پھر وہ کئی فلموں میں نظر آئی۔

کیرتی کلھاری نے پچھلے سال اکشےکمار کے ساتھ مشن منگل میں ساتھ کام کیا، اس سے پہلے وہ اوری۔ دی سرجیکل اسٹرائیک ، بلیک میل، اندو سرکار، امیتابھ بچن کے ساتھ پنک، جیسی فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like