Type to search

ٹی وی اور فلم

بپاشا باسو برتھ ڈے اسپیشل: فیشن سے فلمی دنیا کا تک کا کامیاب سفر

بپاشا باسو

فلمی ڈسک،7جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی دلکش اسٹار بپاشا باسو ان دنوں بالی ووڈ سے دور ہی ہے۔ کرن سنگھ گروور سے شادی کے بعد وہ فلموں میں سرگرم نہیں دیکھائی دی۔ ان دنوں وہ اپنی پرسنل لائف انجوائے کررہی ہے۔ بپاشا باسو کی پیدائش 7 جنوری 1979 کو نئی دہلی میں ہوئی۔

اس کے علاوہ وہ تامل ، تیلگو ، بنگالی اور انگریزی زبان کی فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔ انہیں متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں ، جن میں 6 فلمی نامزدگی اور ایک ایوارڈ شامل ہیں۔ وہ زیادہ تر ہارر فلموں میں کام کرتے دیکھی گئی۔ وہ دہلی میں پیدا ہوئی اور کولکتہ میں پلی بڑی ہے۔ انہوں نے 1996 میں سپر ماڈل کا مقابلہ جیتا، اور بعد میں فیشن ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے لگی۔

اسکے بعد انہیں فلموں میں کام کرنے کی بہت سے آفر ملنے شروع ہوگئے۔ جس کے بعد انہوں نے فلم اجنبی (2001) میں اپنے منفی کردار کے ساتھ فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ اس فلم کی وجہ سے انہیں بہترین اداکاری کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

بپاشا باسو اور ڈینو موریا کی نزدیکیوں نے خوب سرخیاں بٹوری تھی۔ ڈینو موریا اور بپاشا فلم راز کی شوٹنگ کے دوران قریب آئے تھے۔ کچھ وقت بعد دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔ اسکے بعد بپاشا اور جان ابراہم ملے، دونوں فلم زمین میں ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں کے درمیان نزدیکیاں بھی اسی فلم کے دوران ہوئی۔ دونوں کا رشتہ قریب 9 سال تک چلا، دونوں لو ان میں رہتے تھے پرفیکٹ جوڑے کہلاتے تھے۔ سوال یہ بھی ہے کہ اچانک ایسا کیا ہوا جو جان ابراہم نے بپاشا باسو کو چھوڑ کر گپ چپ طریقے سے این آر آئی پریا رنچال  سے شادی کرلی۔

دراصل جان اور بپاشا دونوں ماڈلنگ کے بیگ گراؤنڈ سے اداکاری میں آئے تھے۔ دونوں کے درمیان نزدیکیاں فلم جسم کے سیٹ پر بڑھی۔ فلم بولڈ موضوع پر تھی اور کئی سین ایسے تھے، جس میں بپاشا کنفرٹیبل محسوس نہیں کرپا رہی تھی۔ ایسے میں جان ہی تھے، جنہوں نے بپاشا کے ساتھ پورا سپورٹ کیا۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔ وہ دور کئی نہیں بھول سکتا جب جان اور بپاشا پارٹیوں میں ساتھ جاتے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کا جنم دن دھوم سے مناتے تھے۔

پھر اچانک خبر پھیلی کہ جان اور بپاشا کے درمیان دوری آگئی ہے۔

اسکے بعد یہ خبر آئی کہ جان نے پریا رنچل سے شادی کرلی ہے۔

نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے جان نے یہ کنفرم کیا تھا۔

جان ابراہم نے لکھا کہ آپ کو اور آپکے پیاروں کو 2014 کی نیک تمنائیں۔

اس سال آپ کی زندگی میں پیار، بہتر مستقبل اور خوشیاں آئے۔ لو، جان اور پریا ابراہم۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان نے شادی کرلی ہے یہ بپاشا کو بھی نہیں پتہ تھی۔

ایک انٹرویو میں بپاشا نے صاف کیا کہ انہیں اس صدمے سے نکلنے میں کئی مہینے لگ گئے تھے۔

وہ جان کی وجہ سے کسی سے زیادہ ملتی جلتی بھی نہیں تھی۔

صرف جان کو اپنا ٹائم دیتی تھی۔

مجھے لگتا ہے کہ میں کتنی پاگل تھی۔

اسکے بعد خود بپاشا نے بھی ٹی وی ایکٹر کرن سنگھ گروور سے شادی کرلی۔

ابھی تک بھی یہ بات کسی کو نہیں پتہ کہ دونوں اگل کیوں ہوئے تھے۔

کرن سنگھ نے بپاشا کو انکی زندگی کی ہر خوشی دی۔

اکثر دونوں سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہیں۔

باشا اور کرن کی جوڑی دیکھ کہنا لگتا نہ ہوگا ، دیر سے آئے ، درست آئے۔

Tags:

You Might also Like