Type to search

وائرل

بپاشا باسو نے گولڈن ڈریس میں کروایا میٹرنٹی فوٹو شوٹ

بپاشا باسو

وائرل ڈسک، 5 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2002 میں آئی فلم راز سے شہرت پانی والی اداکارہ بپاشا باسو اور ٹی وی و فلم اداکار کرن سنگھ گرور جلد ہی والدین بننے والے ہیں-

بپاشا باسو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنی پریگنینسی کی فوٹو شیئر کی ہے- اداکارہ نے جمعہ یعنی 4 نومبر 2022 کو اپنے لیٹسٹ فوٹو شوٹ سے ایک نئی تصویر شیئر کی اور اسے کیپشن دیا، ہر وقت خود سے پیار کرو-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

جس جسم میں آپ رہتے ہیں اس سے پیار کریں- فوٹو میں وہ سامنے کی طرف کٹ آوٹ کے ساتھ گولڈن سیکوئن گاؤن میں نظر آرہی ہیں-

بپاشا اپنے لک کو لائٹ میک اپ ، کوہل ، لپ اسٹک اور میچنگ ہوپ ایئرینگس سے مکمل کیا ہے-

بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے وہ فوٹو شوٹ میں شاندار لگ رہی ہے، فوٹو میں وہ مسکراتی نظر آرہی ہے- اس سے پہلے فلم جسم کی اداکارہ بپاشا باسو نے تصویروں کا ایک سیٹ شیئر کیا، جس میں وہ گلابی سویٹ شرٹ پہنے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے، جس پر بمپ فارورڈ، لکھا ہوا ہے-

انہوں نے پوسٹ کو کیپشن دیا، ماما ٹو بی، اگسٹ میں بپاشا باسو اور کرن سنگھ گرور نے ایک میٹرنٹی فوٹو شوٹ سے تصویریں شیئر کرکے انسٹاگرام پر اپنے حمل کا اعلانکیا تھا-

تصویروں کے ساتھ جوڑے نے لکھا، ایک نیا وقت ایک نیا اسٹیج ، ایک نئی روشنی- ہمیں پہلے کے مقابلے میں تھوڑا ذیادہ مکمل بناتی ہے-

اتنی جلدی، ہم جو کبھی دو تھے اب تین ہوجائیں گے- ہمارا بچہ جلد ہی ہمارے ساتھ جڑ جائے گا اور ہماری خوشیوں میں اضافہ کرئے گا-

تامل ، تیلگو ، بنگالی اور انگریزی زبان کی فلموں میں بھی نظر آچکی بپاشا باسو کی پیدائش 7 جنوری 1979 کو نئی دہلی میں ہوئی۔

اداکارہ بپاشا باسو اور کرن کو فلم الون کے سیٹ پر محبت ہوگئی تھی اور اپریل 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے-

انہیں متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں ، جن میں 6 فلمی نامزدگی اور ایک ایوارڈ شامل ہیں۔ وہ زیادہ تر ہارر فلموں میں کام کرتے دیکھی گئی۔

Tags:

You Might also Like