Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد: بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور پر کیوں ہورہے ہیں حادثے

حیدرآباد”26نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حکومت نے ہفتہ کو گچی باؤلی میں بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور جنشکن پر حادثے کی جانچ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل کی ہے- کمیٹی کی تشکیل پیر کو شہر کے میئر بی رام موہن کی سربراہی میں کی گئی جس میں چیف انجینئر اور پروفیسر شامل ہے-

کمیٹی کی ٹیم نے آج بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور کے مقام حادثے کا دورہ کیا اور وہاں جاکر کئی باتوں کی جانچ بھی کی- اس کمیٹی کو حکومت کو تین دنوں کے اندر فلائی اوور ڈیزائن پر ایک رپورٹ دینا ہے-

حیدرآباد کے میئر نے بتایا کہ ہم فلائی اوور پر رفتار پر کنٹرول کے عمل پر کام کررہے ہیں- ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضرورت پڑنے پر اور پانچ دنوں کے لیے فلائی اوور کو بند رکھا جائے گا-

سب کو معلوم ہے کہ گذشتہ ہفتہ کو گچی باؤلی اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان بنے ایکیا کی طرف جانے والا حیدراباد کے بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور سے کار نیچے گری تھی- اس واقع میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہوگئے-

اس واقع میں کار پوری طرح سے تباہ ہوگئی تھی- آپکو بتادی کہ حال ہی میں بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور کا افتتاح کیا گیا تھا- فلائی اوور پر تیز رفتار سے جارہی کار بے قابو ہوئی اور نیچے گر گئی- کار خاتون پر گرنے سے مقام واقع پر ہی خاتون کی موت ہوگئی-

اس حادثے سے پہلے بھی ایک بائیک سوار کے ساتھ حادثہ پیش آیا- اب سوال اس فلائی اوور کے ڈیزائن پر بھی اٹھنے لگے ہیں جسکے شروع ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی حادثے ہورہے ہیں- وہیں اس فلائی اوور پر تیز رفتار پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ اسے کیسے روکا جائے کیونکہ تیز رفتار نے ہی اتنے بڑے حادثے کو انجام دیا –

اسی سلسلہ میں حادثے کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فلائی اوور کے ڈیزائن کے ساتھ ہی رفتار کو کیسے کنٹرول کیا جائے اسکی جانچ کرے گی اور جلد سے جلد حکومت کو دے گی-

Tags:

You Might also Like