Type to search

بین الاقوامی

بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے دیا استعفی

واشنگٹن،14مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس سے استعفی دے دیا ہے۔ کمنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ذیادہ وقت لوگوں کی بھلائی کے کام میں دینا چاہتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کی طرف سے بتایا گیا ک گیٹس عالمی صحت اور تعلیم کے لیے ذیاد ہکام کرنا چاہتے ہیں اور اس لیے وہ اس ذمہ داری سے بری ہورہے ہیں۔

حالانکہ وہ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا کے ساتھ تکنیکی مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ کمپنی کے شریک بانی اور تکنیکی مشیر بل گیٹس اب ذیادہ وقت تعلیم، صحت اور عالمی ترقی کو دینا چاہتے ہیں۔ وہ آب و ہوا میں تبدیلی پر بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس سے استعفی دے رہے ہیں۔

گیٹس نے 1975 میں پال ایلن کے ساتھ مل کر یہ کمپنی بنائی تھی اور وہ سال 2000 تک اسکے سی ای او تھے۔ بل گیٹس کے استعفی کے بعد کمپنی کے بورڈ میں 12 رکن بچے ہیں۔ اس میں مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا بھی شامل ہے۔ ستیہ نے کہا کہ بل گیٹس کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے۔ بل گیٹس نے اس کمپنی کی بنیاد سافٹ ویئر کے ذریعہ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے مقصد سے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ انکے ہدف کو پورا کرنے کی طرف کام کرتا رہے گا۔