Type to search

بین الاقوامی

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی نے کی مصرکے گھوڑ سوار سے کی شادی

کیلیفورنیا، 1فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا کے دوسرے امیر شخص بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے سگائی کرلی ہے۔ 23 سال کی جینیفر گیٹس نے 28 سال کی عمر میں مصر کے گھوڑ سوار  نائل نصار کے ساھ سگائی کا اعلان چہارشنبہ کو انسٹاگرام پر فوٹو شیئر کر کے کیا۔ جینیفر ، نائل نصار ۔ ۔ ۔  تم اپنی طرح کے ایک ہی ہو۔۔۔ کروڑوں بار ہاں۔۔۔ اسکے ساتھ ہی نصار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، اس نے ہاں کہاں۔۔۔

چار سال کی ڈیٹنگ کے بعد جینیفر اور نصار نے سگائی کی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ طے نہیں کہ وہ شادی کب کریں گے۔ وہیں، جینیفر کے والدین بل (64) اور میلنڈا (55) نے حال ہی میں اپنی شادی کی 26ویں سالگرہ منائی۔ گیٹس ایمیزون کے فاؤنڈر اور سی ای او جیف بیزوس کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص ہے۔ فوربس کے مطابق 31 جنوری کو بل گیٹس کی مجموعی مالیت 110 بلین ڈالر ہے۔

نصار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، میں خود کو دنیا کا سب سے خوش قسمت شخص محسوس کررہا ہوں، میرے لیے وہ سب کچھ ہو، جسکے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ نائل مصر کے رہنے والے ہیں۔ بچپن کویت میں گذرا، والد کاروباری ہے۔ نصار نے اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی سے مینجمنٹ اور اکنامکس میں ڈگری حاصل کی۔ وہ گھوڑسواری کرتے ہیں، انکا خاندان 2009 میں امریکہ کے کیلیفورنیا میں بس گیا تھا۔