Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 15 پرومو: بیچ جنگل میں گم ہوئے سلمان خان

بگ باس 15 پرومو

ٹی وی ڈسک،29 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی مشہور متنازعہ ریالٹی شو بگ باس 15 اس وقت ڈیجیٹل پلیٹ فارم ووٹ سلیٹ 24 گھنٹے نشر ہورہا ہے اور لوگوں کو تفریح کررہا ہے۔ جسے کرن جوہر ہوسٹ کررہے ہیں۔

بگ باس 15 جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی کے پورا ہونے کے بعد اس ریالٹی شو کے میکرس بگ باس کے ٹی وی ورژن کو شروع کرنے والے ہیں۔

بتادیں کہ پچھلا سیزن یعنی بگ باس 14 کو ٹی وی اداکارہ روبینہ دلائک نے جیتا تھا۔ اور راہل ویدھ رنر رہے۔

میکرس نے اب اپنے اس نئے شو کا زبردست پرومو ریلیز کردیا ہے۔ ریلیز کیے گئے اس پرومو میں بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان بگ باس کا گھر ڈھونڈتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

 

کلرس ٹی وی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بگ باس 15 کا پرومو شیئر کیا ہے۔ پرومو میں سلمان کسی جنگل میں نظر آرہے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں ریکھا کی آواز آتی ہے یہ کیا جگہ ہے دوستوں۔
پھر سلمان کہتے ہیں کہ یہی میرا سوال ہے۔ پھر ریکھا کی آواز آتی ہے سلمان پہچانا۔
بگ باس 15 کے پرومو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، سنکٹ ان جنگل، پھیلے گا دنگل پے دنگل۔ کیا آپ ریڈی ہیں بگ باس 15 کے لیے؟

ویڈیو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس بار شو کی تھیم جنگل پر مبنی ہوسکتی ہے۔

پرومو میں اداکارہ ریکھا کی آواز

جس میں مشہور فلم اداکارہ ریکھا کی نشلی آواز ناظرین کا جوش بڑھا رہی ہے۔ ریکھا سلمان خان کو بگ باس کے گھر تک پہچانے کے لیے گھر والوں کو بڑی چیلنج کا سامنا کرنے کی ہدایت دے رہی ہے۔

اب تک کس کس نے بگ باس کو ہوسٹ کیا

بتادیں کہ سال 2006 میں بگ باس سونی ٹی وی پر نشر ہوا تھا جسے ارشد وارثی نے ہوسٹ کیا تھا۔ اسکے بعد کلرس ٹی وی پر دوسرا سیزن نشر ہوا جسے شلپا شیٹی نے ہوسٹ کیا، اور تیسرا سیزن امیتابھ بچن نے ہوسٹ کیا، پھر سلمان خان چوتھے سیزن کو ہوسٹ کیا، اور پانچویں سیزن کو سلمان اور سنجے دت نے ہوسٹ کیا۔

پہلے سیزن سے 14 ویں سیزن تک کس نے خطاب جیتا

بگ باس کے پہلے سیزن کے فاتح راہل رائے ، دوسرے سیزن کے اشوتوش کوشک ، تیسرے سیزن کے وندو دارا سنگھ، چوتھے سیزن کی فاتح شویتا تیواری، جوہی پرمار، اروشی ڈھولکیا، گوہر خان، گوتم گولاٹی، پرنس نرولا، مانویر ، شلپا شنڈے، دیپیکا کاکٹرڈ سدھارتھ شکلا، روبینہ دلائک اور اب بگ باس 15کے فاتح کون ہونگے یہ تو وقت بتائے گا۔

Tags:

You Might also Like