Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 15: شو میں لڑائی کے درمیان میشا ایئر اور ایشان سہگل کے درمیان رومانس

میشا ایئر ایشان سہگل

ٹی وی ڈسک، 9 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس چینل پر نشر ہونے والے سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس 15 کی شروعات 2 اکتوبر سے ہوچکی ہے اور ناظرین کو اس میں زبردست ڈرامہ دیکھنے کو مل رہا ہے-

گھر میں جہاں کنٹیسٹنٹ کے درمیان بحث و لڑائی ہورہی ہے تو دوسری طرف بگ باس کے گھر میں پیار محبت بھی نظر آرہا ہے-

کنٹیسٹنٹ میشا ایئر اور ایشان سہگل کے درمیان رومانس شروع ہوچکا ہے-

 

بگ باس 15 کے لیٹسٹ قسط میں میشا ایئر اور ایشان سہگل ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار شروع کردیا ہے-

میشا، ایشان سے اسکی پسند کی لڑکی کے بارے میں پوچھتی ہے، اس پر ایشان نے جواب دیتے ہوئے کہا، وہ خوبصورت اور پیاری ہونی چاہیئے، لیکن میں صرف ایک چیز چاہتا ہوں کہ وہ مجھے بنا شرط کے پیار کریں-

پھر ایشان نے وہی سوال میشا سے پوچھا اور اس پر اداکارہ نے کہا کہ، مجھے بہت آف بیٹ قسم کے لڑکے پسند ہے، جیسے کہ میرے نخرے کون برداشت کرسکتا ہے-

ایشان اس پر کہتے ہیں، میں اسے پچھلے پانچ دنوں سے کررہا ہوں- وہ آگے کہتے ہیں- پتہ نہیں کیوں، لیکن جب تم اس دن روئی تو میں سچ مچ آپکے پیار میں پڑ گیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voot Select (@vootselect)

میشا ایئر اور ایشان سہگل کو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں گھر کے کسی ویران جگہ پر ایک ساتھ وقت گذار رہے ہیں-

ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رومانٹک باتیں کررہے ہیں- اس دوران ایشا ، میشا کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں-

کون ہے میشا ایئر
بتادیں کہ میشا ایئر کی پیدائش 5 اپریل 1994 کو ہوئی، وہ ایک اداکارہ اور ماڈل اور ویڈیو جوکی ہے، انکے والد بزنسمین ہے جبکہ والدہ ساکشی ایئر فیشن انڈسٹری میں کام کرتی ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miesha⭐ (@mieshaiyer)

 

میشا ایئر نے ممبئی کے میری ایماکولیٹ گرلز ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی، اور گریجویشن ممبئی کے ایمٹی یونیورسٹی سے کیا-

میشا اسپلٹس ولا کے 12ویں سیزن کی فاتح رہے چکی ہے-

میشا نے سال 2017 میں بطور اداکارہ ویب سیریز “حد” میں کام کیا جو یوٹیوب پر پریمیئر ہوئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miesha⭐ (@mieshaiyer)

 

میشا کئی برانڈ کمرشل کا حصہ رہی، اور بالی ووڈ ایکٹر رنبیر کپور کے ساتھ کمرشل ویڈیو کرچکی ہے-

میشا یوتھ پر مبنی چینل سے بھی جڑی ہے اور کافی گلیمرس بھی ہے- انکی بے حد خوبصورت تصویریں انسٹاگرام پر موجود ہے-

کون ہے ایشان سہگل

وہیں، ایشان سہگل کچھ سیریلس میں نظر آچکے ہیں- وہ اپنے لکس اور اپنی فیٹنس کے لیے جانے جاتے ہیں-

بتادیں کہ ایشان سہگل کی پیدائش 19 جنوری 1994 کو دہلی میں ہوئی- ایشان ایک ایکٹر، باڈی بلڈر، ماڈل ہے- ایشان کی چھوٹی بہن تلپ سہگل ایک ماڈل اور اداکارہ ہے-

ایشان سہگل نے سال 2017 میں اسٹار پلس کے شو رشتوں کا چکرویو سے بطور ایکٹر ڈیبیو کیا-

ایشان سہگل لائم لائٹ میں آنے سے پہلے وہ جیٹ ایئرویز انٹرنیشنل میں کریو ممبر کے طور پر کام کرچکے ہیں-
ایشان کو پہلا بریک 17 سال کی عمر میں ماڈل کے طور پر ملا ، اور گوا میں ریمپ واک کیا-

ایشان نے ایم ٹی وی کے شو “فنا”، ایم ٹی وی زندگی یو-ٹرن جیسے شوز اور زنک پر نشر ہوئے شو پیار تو نے کیا کیا میں کام کیا-

ایشان چند میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آئے جن میں پاگلپن، شاہ جہاں، میں نظر آئے-

شال 2021 میں ایشان میوزک ویڈیو ہنٹر میں بانی جے، کے ساتھ نظر ائے جسے یوٹیوب پر قریب 3 ملین بار دیکھا گیا-

Tags:

You Might also Like