Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 15 کے کنٹیسٹنٹ عمر ریاض ایک ڈاکٹر تو تیجسوی پرکاش ہے انجینئر

عمر ریاض

ٹی وی ڈسک،18 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے متنازعہ ٹی وی ریالٹی شو بگ باس کا 15واں سیزن ان دنوں خبروں میں ہے۔

اس بار گلیمر کی چمک دھمک میں ٹی وی ریالٹی شو میں ایک ڈاکٹر نے بھی انٹری لی ہے۔

ہم بات کررہے ہیں عمر ریاض کی۔ عمر ریاض کے علاوہ شو کے باقی کنٹیسٹنٹ کا ایجوکیشنل بیک گراؤنڈ کیسا ہے۔ شاید آپ اس سے بے خبر ہونگے۔ آئیے جانتے ہیں کنٹیسٹنٹس کے بارے میں۔۔۔

بگ باس 13 کے فرسٹ  رنر اپ عاصم ریاض کے بھائی عمر ریاض پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔

عمر ریاض کی پیدائش یکم جنوری 1991 کو جموں و کشمیر میں ہوئی۔ انکے والد کا نام ریاض احمد چودھری ہے۔اور والدہ کا نام شبنم ناز ہے۔انکے بھائی ایکٹر اور ماڈل عاصم ریاض ہے۔انکی ایک بہن مہویش چودھری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umar Riaz (@umarriazz91)

 

عمر کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آچکے ہیں۔ جن میں گناہ کردے، جیسے گانے شامل ہے۔

اس کے علاوہ وہ ماڈلنگ ، اداکاری کے میدان میں بھی اپنا ہاتھ آزما رہے ہیں۔ انہوں نے جموں کشمیر کے میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

تیجسوی پرکاش

تیجسوی پرکاش وایانگکر کی پیدائش 10 جون 1992 کو ایک میوزیکل فیملی میں ہوئی- ​

اداکارہ تیجسوی پرکاش ایک انجینئر ہیں۔ انہوں نے الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن میں ممبئی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔

انہیں کلرس ٹی وی کے شو سواراگینی – جوڑیں رشتوں کے سر ، سے پہچان ملی-

تیجسوی پرکاش نے سال 2012 میں لائف اوکے چینل پر 2612 سے اپنا ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی- اسکے بعد وہ کلرس ٹی وی کے شو دھرور اپنوں کی ، میں کام کیا-

تیجسوی نے سال 2019 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ووٹ پر نشر ہوئی ویب سیریز سلسلہ بدلتے رشتوں کا میں مشتی کھنہ کا کردار نبھایا-

شمیتا شیٹی

شمیتا شیٹی کی پیدائش 2 فروری 1979 کو منگلور کے ٹولو بنٹ فیملی خاندان میں ہوئی- شمیتا ایک بالی ووڈ اداکارہ اور انٹیریئر ڈیزائنر ہے-

بالی وڈ فلم سٹار شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی نے کامرس مضمون میں تعلیم حاصل کی۔ اسکے بعد اداکارہ نے لندن سے فیشن ڈیزائننگ کا کورس بھی کیا ہے۔

شمیتا شیٹی نے سڈینہم کالج سے کامرس میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے ایس این ڈی ٹی کالج ممبئی سے فیشن ڈیزائننگ ڈپلوما کیا۔

اس کے بعد انہوں نے ایس فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے انٹرشپ کی، منیش نے شمیتا کے پاس اداکاری کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ایکٹینگ کرنے کا مشورہ دیا-

انٹریئر ڈیزائنگ کے بعد انہوں نے لندن میں سنٹر سینٹ مارٹنز اور انچبلڈ اسکول سے ڈپلومہ کیا-

ڈونل بیشت

ڈونل کی پیدائش 27 اگست 1994 میں راجستھان کے الور میں ہوئی۔ مگر انکا تعلق اتراکھنڈ سے ہے۔ انہوں نے کالج میں ماڈلنگ سے شروعات کی۔ انہوں نے ایک نیوز چینل میں بطور صحافی کام کیا ہے۔ دوردرشن کی اینکر بھی رہ چکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Donal Bisht (@donalbisht)

 

اداکارہ ڈونل بیشت ایک جنرلسٹ کے طور پر کام کرچکی ہے۔ انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔

ڈونل نے اپنے کیریئر کا آغاز اسٹار پلس کے ایئرلائنز میں بطور صحافی کیا۔ اسی سال انہیں ٹوئسٹ والا لوو میں کام ملا۔

سال 2019 میں ڈونل ٹی وی پر ٹائمز آف انڈیا کی ٹاپ 20 میں موسٹ ڈیزائریبل ویمن میں 18 ویں مقام پر تھی۔

پرتیک سہجپال

بگ باس او ٹی ٹی کے ذریعے بگ باس 15 کے گھر میں انٹری کرنے والی کنٹیسٹنٹ پرتیک سہجپال نے قانون میں گریجویشن مکمل کیا۔ وہ نوئیڈا کے ایمیٹی لا اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

ٹی وی اسٹار کرن کندرا نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ حالانکہ ان کا شوق ایکٹینگ رہا۔

میشا ایئر

میشا ایئر کی پیدائش 5 اپریل 1994 کو ہوئی، وہ ایک اداکارہ اور ماڈل اور ویڈیو جوکی ہے، انکے والد بزنسمین ہے جبکہ والدہ ساکشی ایئر فیشن انڈسٹری میں کام کرتی ہیں-

اداکارہ (مائشا ایئر) میشا ایئر نے ممبئی کی ایمیٹی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miesha⭐ (@mieshaiyer)

 

میشا ایئر نے ممبئی کے میری ایماکولیٹ گرلز ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی، اور گریجویشن ممبئی کے ایمٹی یونیورسٹی سے کیا- میشا اسپلٹس ولا کے 12ویں سیزن کی فاتح رہے چکی ہے-

سمبا ناگپال

سمبا ناگپال کی پیدائش 25 ستمبر 1996 کو دہلی میں ہوئی۔ انہوں نے ایم ٹی وی اسپلٹس والا سیزن 11 میں حصہ لے کر شہرت حاصل کی۔  ٹی وی شو شکتی – استیتوا کے احساس کی سے بحث میں آئے سمبا ناگپال ایک آرکیٹیکٹ ہے۔ انہوں نے سوشانت اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر سے اپنی پڑھائی مکمل کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simba Nagpal (@simbanagpal)

 

وشال کوٹیاں

وشال کوٹیاں کی پیدائش13 فروری 1985 کو ہوئی۔  وشال کوٹیان نے فلم اسٹار سلمان خان کو پریمیئر قسط میں بتایا کہ ان کا بچپن کتنا مشکل سے گزرا۔ باوجود اسکے ایکٹر نے فنانس میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 

نشانت بھٹ

نشانت بھٹ کی پیدائش 8 اپریل 1985 کو ممبئی میں ہوئی۔ نشانت بھٹ نے ممبئی سے ہی اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ وہ ایک معروف کوریوگرافر ہیں۔ انہوں نے سال 2013 میں جھلک دیکھلا جا سیزن ۳ سے ڈییو کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nishant Bhat (@nishantbhat85)

 

افسانہ خان

افسانہ خان کی پیدائش 12 جون 1994 کو ہوئی- انکے والد کا نام شیرا خان اور والدہ کا نام آشا بیگم ہے-

پنجابی گلوکارہ افسانہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔

انہوں نے سال 2012 میں گلوکارہ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز سنگنگ ریالٹی شو ، وائس آف پنجاب سیزن 3 میں بطور کنٹیسٹنٹ کیا-

Tags:

You Might also Like