Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ڈونل بیشت ‘بگ باس 15’ میں آئیں گی نظر

ڈونل بیشت

ٹی وی ڈسک،28 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2014 میں ڈی ڈی نیشنل پر نشر ہونے والے شو چتراہار میں بطور اینکر کا کردار نبھا چکی اداکارہ ڈونل بیشت جلد بگ باس 15 میں نظر آسکتی ہے۔

بگ باس15 کے کنفرم کنٹیسٹنٹ میں سے ایک اداکارہ ڈونل بیشت فی الحال اس ریالٹی شو کے سب سے پہلے کنفرم پانچ ممبروں میں شامل ڈونل بیشٹ کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کون ہے ڈونل بیشت؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Donal Bisht (@donalbisht)

 

ڈونل کی پیدائش 27 اگست 1994 میں راجستھان کے الور میں ہوئی۔ مگر انکا تعلق اتراکھنڈ سے ہے۔ انہوں نے کالج میں ماڈلنگ سے شروعات کی۔ انہوں نے ایک نیوز چینل میں بطور صحافی کام کیا ہے۔ دوردرشن کی اینکر بھی رہ چکی ہے۔

ڈونل نے اپنے کیریئر کا آغاز اسٹار پلس کے ایئرلائنز میں بطور صحافی کیا۔ اسی سال انہیں ٹوئسٹ والا لوو میں کام ملا۔

سال 2019 میں ڈونل ٹی وی پر ٹائمز آف انڈیا کی ٹاپ 20 میں موسٹ ڈیزائریبل ویمن میں 18 ویں مقام پر تھی۔

ڈونل بیشت انڈسٹری میں نئی نہیں ہے، حالانکہ ٹی وی اور ویب سیریز کی دنیا سے رابطے سے پہلے ڈونل بیشت صحافی رہ چکی ہے۔

ڈونل بیشت ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ایک نیوز چینل میں بطور صحافی کام کررہی تھی۔

ڈونل بیشت نے چتراہار، ایئر لائنز، ٹوئسٹ والا لوو، کلش – ایک وشواس، ایک دیوانہ تھا، لال عشق، روپ – مرد کا نیا سواروپ، دل تو ہیپی ہے جی، جیسے ٹی وی شوز اور سیریل میں کام کیا ہے۔

اسکے علاوہ ایم ایکس پلیئر پر آنے والی ویب سیریز ٹیا اینڈ راج میں لیڈ رول کے ساتھ ساتھ اسے پروڈیوس بھی کیا ہے۔

ڈونل بیشت اپنے سوشل میڈیا کی تصویروں کو لیکر بھی کافی بحث میں رہتی ہے۔ ڈونل اکثر اپنی گلیمرس تصویریں شیئر کیا کرتی ہے۔

ان تصویروں جسے لیکر وہ فینس کے درمیان ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ ڈونل بیشت کے انسٹاگرام پر انکے قریب ایک ملین فالوورس ہیں۔

Tags:

You Might also Like