Type to search

ٹی وی اور فلم

ساکشی چوپڑا بگ باس 14 میں آسکتی ہے نظر ، رامانند ساگر کی پڑ پوتی

ساکشی چوپڑا

فلمی ڈسک،19 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس 14 ان دنوں لگاتار میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ اس سیزن میں رامائن کے پروڈیوسر رامانند ساگر کی پڑ پوتی ساکشی چوپڑا کو بگ باس 14 میں نظر آسکتی ہے شو کے میکرس نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

 اسی درمیان خود ساکشی نے اس بات کا خلاص کردیا ہے کہ انہوں نے بگ باس میں جانے کا آفر ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق ساکشی چوپڑا نے بتایا کہ، ہاں مجھے بگ باس 14 کے میکرس کا کال آیا تھا۔ ہم لوگ ابھی اس مسئلہ پر بات کررہے ہیں۔ شو فائنل ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔ میں نے اب تک کچھ سوچا نہیں ہے۔ ان دنوں میں امریکہ میں ہوں۔ اگر میں بگ باس 14 کا حصہ بنی تو اس بات کی معلومات فینس کو ضرور دونگی۔

 

View this post on Instagram

 

pull up🔌 fit @dollskill wig @everydaywigscom 📸 @ceazetm

A post shared by Sakshi Chopra (@sakshichopraa) on

وہی فینس قیاس لگا رہے ہیں کہ ساکشی چوپڑا بگ باس کا حصہ ضرور بنیں گی۔ جب تک ساکشی چوپڑا کی طرف سے کنفرمیشن نہیں ملا جاتا تب تک کچھ بھی اندازا لگا پانا مشکل ہوگا۔

غور طلب ہے کہ ساکشی چوپڑا اپنی بولڈنیس کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ ساکشی چوپڑا کی سیمی نیوڈ تصویروں نے تو پورے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بھی ساکشی چوپڑا کی ہاٹ تصویروں نے فینس کی نیندیں اڑا دی تھی۔ یہ تصویریں رامائن کے ٹیلی کاسٹ کے دوران شیئر کی گئی تھی۔ ساکشی کے اس انداز نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے تھے۔

کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بگ باس کے گھر میں ساکشی کی انٹری ہوتی ہے تو شو میں گلمیر کا زبردست تڑکا لگ جائے گا۔ ساکشی بگ باس میں نیا شرما کو سخت ٹکر دے گی۔ ساکشی اور نیا شرما دونوں ہی اپنی ہاٹنیس کے دم پر فینس کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

بتادیں کہ اس بار بگ باس 14 کے لیے نیا شرما کے ساتھ ساتھ کرن کندرا، ویوین، سربھی جیوتی، جیسمین، اور علیشا جیسے فنکاروں کو بھی اپروچ کیا گیا ہے۔ ابھی تک شو کے میکرس نے آفیشل طور پر ابھی خلاصہ نہیں کیا ہے کہ آخر شو میں کون کون سے کنٹیسٹنٹ حصہ لیتے نظر آئیں گے۔ بگ باس ستمبر میں شروع ہوسکتا ہے۔

 

ساکشی سوشل میڈیا پر بنا کسی کی پرواہ کیے اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتی ہے۔ ساکشی کو فین انہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ساکشی سوشل میڈیا سلیبریٹی ہونے کے علاوہ ایک بہترین گلوکارہ اور نغمہ نگار بھی ہیں۔ انکا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اپنے کئی گانے اپ لوڈ کرتی رہتی ہے۔ ساکشی چوپڑا کیلی فوریا کے دی لی اسٹراس برگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ سے ڈگری مکمل کی۔ ساکشی کی پیدائش 23ستمبر 1997 کو ممبئی میں ہوئی۔ اسکولی کی پڑھائی لندن کے ٹرینٹی اسکول میں ہوئی۔

 

ان کی والدہ میناکشی ساگر ہیں ، جو ایک مشہور فلم پروڈیوسر ہیں۔ میناکشی ساگر نے فلم میتوا کو پروڈیوس کیا۔ میناکشی ساگر کے والد موتی ساگر ہے جو مشہور فلم پروڈیوسر ہے۔ انکے دادا رامانند ساگر اور دادی لیلاوتی ساگر ہے۔

 

ساکشی چوپڑا روہت گولیا کو ڈیٹ کرچکی ہے، ساکشی نے کیریئر کی شروعات 10 سال کی عمر سے کی تھی۔انہوں نے پروفیشنل وکل (مخر) ٹریننگ لندن سے لی۔ وہ مغربی کلاسیکل گائیکی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے ممبئی مختلف پروگرام میں پرفارم کیا۔

Tags:

You Might also Like