Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ کیرتی ورما کو بہتر اسکرپٹ کی تلاش

اداکارہ کیرتی ورما

ٹی وی ڈسک،20مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 12 سے مشہور ہوئی اداکارہ کیرتی ورما آج دنیا بھر میں شو کررہی ہے۔ دنیا بھر میں انکے ڈانس کے دیوانے ہیں۔ فینس انکا مقابلہ شکیرا سےکرتے ہیں۔ کیرتی مانتی ہے کہ ان سے فینس کی کافی امیدیں ہیں اور وہ ان امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔ ویب سیریز سے لیکر بھوجپوری سینما اور اب بالی ووڈ ہر جگہ کیری نے دستک دے دی ہے۔

اداکارہ کیرتی ورما مانتی ہے کہ فلم انڈسٹری میں گاڈ فادر کا ہونا ضروری ہے۔ حالانکہ وہ کہتی ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو ایک دن آپ کی کامیابی طے ہے۔ کیرتی نے بگ باس کے بعد کبھی پچھے مور کر نہیں دیکھا۔ دبئی سے لیکر سری لنکا تک شو کیے اور آج بھی انکی ڈیمانڈ بنی ہوئی ہے۔ کیرتتی اب بالی ووڈ میں چھا جانا چاہتی ہے۔ کہتی ہے بس ایک بہتر اسکرپٹ کی تلاش ہے۔ اپنا بھی دن آئے گا۔

اداکارہ کیرتی ورما ویب سیریز کو ایک بہتر آپشن کے طور پر دیکھتی ہے اور مانتی ہے کہ اسکا دائرہ ابھی اور بڑھے گا۔ بڑے پردے پر امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کی کیرتی ورما کی خواہش رکھتی ہے۔ کہتی ہے کہ امتیاز ایسے ڈائریکٹر ہے جنکی کہانیاں بالکل الگ ہوتی ہے ۔ کیرتی کہتی ہے، کارتیک آریان ، ایوشمان کھرانا یا راجکمار راؤ انکے ساتھ بڑے پردے پر موقع ملا تو پراجکٹ فوری سائن کردو نگی۔

فی الحال کیرتی اپنے ڈانس شو اور ہوسٹنگ سے خوش ہے۔ کہتی ہے کئی آفر ہے پر جب تک میں مطمئن نہیں ہوجاؤنگی تب تک ان پر بات آگے نہیں کرونگی۔

فوٹو انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like