Type to search

فیشن

بولڈ لک میں نظر آئی بھومی پیڈنیکر

فیشن ڈسک،2مارچ (اردو  پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھومی پیڈنیکر بنا کسی شک کے بالی ووڈ کی سب سے بولڈ اور بیباک اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔ یہ بات انکے فیشن میں بھی جھلکتی ہے۔ اور انکےلیٹسٹ لک میں بھی یہ دیکھا جاسکتا ہے۔ بھومی نے اپنے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کی ہے جن میں وہ پرپل میڈی ڈریس پہنی نظر آرہی ہے۔ یہ ڈریس بھومی کے فیگر کو ہائی لائٹ کررہی تھی۔ اتنا ہی نہیں اسکا کلر بھی ان پر کافی جچ رہا تھا۔بھومی کی جہاں ڈریس پرپل تھی تو انہوں نے اپنے ایک سائیڈ کے بالوں کو بھی پرپل رنگ دے دیا تھا۔ ایسے میں ایکسپریمنٹ بھومی نے پہلی بار کیا۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے جب بھومی نے فیشنیبل دیکھنے کے لیے نئے لکس ٹرائی کیے ہیں۔

بھومی پیڈنیکر کچھ دن پہلے لائٹ پنک گاؤن میں دیکھی تھی، جسکا سب سے اٹریٹیکٹیو اور ہٹ کر فیچر اسکی نیک لائن تھی۔ جو انکے نیول سے بس کچھ ہی اوپر تھی۔ اس ڈیپ نیک لائن والی ڈریس نے کافی سرخیاں بٹوری تھی۔اس لک میں بھومی اوپر سے لیکر نیچے تک فلورل لک میں دیکھ رہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے سب کا کلر ٹون ایسا رکھا ہے کہ یہ عجیب لگنے کی جگہ انہیں بے حد اسٹائلش لک  دے رہا ہے۔ خاص طور سے انکا بلیو کورٹ تو اسے اسٹائل کی یو ایس پی رہا۔یوں تو اداکارائیں بکنی لک کو تبھی فلانٹ کرتی ہے جب انکی باڈی بالکل فیٹ لیس ہو، لیکن بھومی تو شروع سے ہی باڈی اسٹیریوٹائپ توڑتی آئی ہے، تو ایسے میں وہ بکنی کیسے چھوڑ دیتی۔ اس گرین بکنی لک میں وہ کمال کی لگ رہی تھی۔

فوٹو: بھومی پیڈنیکر کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like