Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوج۔دی پرائیڈ آف انڈیا کا پوسٹر جاری، کمانڈر وجے کارنک کے رول میں دیکھے اجے دیوگن

ajay-devgn-bhuj-the-pride-of-india

فلمی ڈسک،2جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اجے دیوگن کی سب سے زیادہ انتظار والی فلم بھوج : دی پرائیڈ آف انڈیا، سے اجے دیوگن کا پہلا پوسٹر جاری ہوچکا ہے۔ فلم کے فرسٹ لک میں اجے دیوگن ایئرفورس اہلکار کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ اجے دیوگن نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے پوسٹر شیئر کرکے اپنے لک کا خلاصہ کیا ہے۔
پوسٹر کو ریلیز کرتے ہوئے اجے نے کیپشن میں لکھا، میری فلم بھوج:دی پرائیڈ آف انڈیا سے اسکواڈرن لیڈر وجے کارنک کے طور پر اجے دیوگن کا پوسٹر شیئر کرنا میری خوش نصیبی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن ، اسکواڈرن لیڈر وجے کارنک کی رول میں دیکھائی دیں گے۔ فلم 1971 کے ہندوستان پاکستان جنگ کے دوران ، ایئرفورس کے طاقت اور بہادری کی کہانی بتائے گی۔ اجے دیوگن فلم میں وجے کارنک کی رول میں دیکھائی دیں گے جنہوں نے جنگ میں اہم رول نبھایا تھا۔ وجے کارنک ہی وہ بہادر آفیسر تھے جنہوں نے پاکستانیوں کی بمباری کے باوجود انہوں نے ایئربیس کو آپریشنل رکھا تھا۔

فلم کو ٹی سیریز کے لیے بھوشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں اور فلم کو ڈائریکٹ کریں گے ابھیشک ۔اسکے علاوہ فلم میں رنا دگگوباتی، سوناکشی سنہا، سنجے دت، اہم رول میں ہے۔ یہ فلم اس سال یوم آزادی پر 14 اگسٹ کو ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like