Type to search

ٹی وی اور فلم

بھومیکا گورنگ : بڑے پردے کارتیک آریان کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہے ٹی وی اداکارہ نمکی مکھیا

بھومیکا گورنگ

فلمی ڈسک،5فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یوں تو انکا اصلی نام بھومیکا گورنگ ہے لیکن ذیادہ تر لوگ انہیں نمکی مکھیا کے ہی نام سے جانتے ہیں- ٹی وی سیریل نمکی مکھیا کے ذریعہ ٹی وی اداکارہ بھومیکا گھر گھر تک پہنچی اور پھر سب کے دلوں میں اپنے لیے خاص جگہ بنا لی- خاص کر پروانچل میں تو اس سیریل کے ذریعہ نمکی ٹی وی کی سب سے مشہور فنکار بن کر ابھری، اب یہ سیریل بند ہوگیا ہے-

لیکن بھومیکا کو اس سے جو اونچائی ملی ہے، اسکا فائدہ ملنا طے ہیں، تبھی تو بھومیکا گورنگ اب بڑے پردے کے سب سے مشہور ایکٹر کارتیک آریان کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہے-

ایک میڈیا ہاؤس سے بات چیت میں بھومیکا گورنگ نے کہا، نمکی مکھیا سے کیریئر کو ایک نئی اونچائی ملی ہے- یہ ایک ایسا کردار رہا، جسکے ذریعہ میں گاؤں گاؤں پہنچی اور لوگوں کے من میں مجھے لیکر ایک اعزاز کا احساس دیکھا- لاکھوں فینس بنے اور اب میری ذمہ داری اور بڑ‘ گئی ہے-

انہوں نے کہا ٹی وی یا فلم سے جہاں سے بھی بہتر آفر آئے گا اسے ضرور کرونگی-

کچھ لوگوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، لیکن ابھی یہ بہت شروعاتی دور میں ہے-

بڑے پردے پر کام کرنے کے سوال پر ٹی وی اداکارہ

بھومیکا گورنگ نے کہا کہ عامر خان سب سے ذیادہ پسند ہے،

انکی تقریبا سبھی فلمیں دیکھی ہے ، آج اگر پردے پر آنا ہے تو کارتیک آریان کے ساتھ جانا چاہونگی-

بھوجپوری فلموں میں جانے کے سوال پر نمکی پہلے ہچکچاتی ہے، پھر کہتی ہے کیوں نہیں-

پر سبجکیٹ بہتر ہو، نمکی مکھیا کے بعد میں کوئی ایسا کردار نہیں کرسکتی،

جس سے میری امیج خراب ہو، بہتر سبجیکٹ

اور اچھے رول کسی بھی انڈسٹری سے میرے پاس آئے گا تو میں کرنے کے لیے تیار ہوں-

Tags: