Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی نے پنک ڈریس میں شیئر کی فوٹو

rani chatterjee

فلمی ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوجپوری کی خوبصورت اداکارہ رانی چیٹرجی ان دنوں خاندان کے ساتھ ہوم کورنٹائن میں کافی انجوائے کررہی ہیں۔ اسکے ساتھ اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہوگئی ہے۔ اپنے فینس کے قریب رہنے کے لیے وہ لگاتار فوٹو شیئر کرکے سرخیاں بٹور رہی ہے۔ اسی درمیان رانی چیٹرجی نے حال ہی میں اپنی ایک تھروبیک بولڈ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو آگ کی طرح وائرل ہورہی ہے۔ ویب سیریز مست رام، کی مشہور اداکارہ رانی چیٹرجی کی اس فوٹو کو اب تک ہزاروں کمنٹس مل چکے ہیں۔ تو وہیں انکی اس فوٹو نے فینس کے درمیان ہلچل مچا دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

🌹🌹🌹🌹🦋🦋🦋🦋🦋 #throwback #picoftheday

A post shared by Rani Chatterjee Official (@ranichatterjeeofficial) on

بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی کی اس فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے کسی فین نے لکھا ہے ’جھکاس’ تو کسی نے لکھا ہے شاندار، تو وہیں ایک سوشل میڈیا یوزر نے کمنٹ میں لکھا مجھے لگتا ہے کہ آپ کا وزن کچھ کم ہوگیا ہے؟ رانی چیٹرجی کی اس فوٹو پر چاہنے والے خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ بتادیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب رانی کی فوٹو سوشل میڈیا پر قہر برپا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ کی کئی فوٹو فینس کا دل دھڑکا چکی ہے۔

 

بھوجپوری انڈسٹری میں رانی چیٹرجی ایک بہت بڑا نام ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے اداکارہ اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل بہلاتی رہی ہیں۔

Tags:

You Might also Like