Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ یامنی سنگھ کو کیریئر کے شروعات میں اپنے لمبے قد کی وجہ سے نہیں ملی فلمیں

فلمی ڈسک،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کئی بار ذکر کرچکے ہیں کہ شروعاتی دنوں میں انہیں کچھ فلمیں اس لیے بھی نہیں ملی کہ انکی لمبائی ذیادہ ہے۔ کچھ ایسا ہی واقع بھوجپوری انڈسٹری کی ایک ہیروئین کے ساتھ ہوا۔ جی ہاں، بھوجپوری کی ٹاپ اداکارہ یامنی سنگھ کو شروعاتی دنوں میں ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ مشکلات اس لیے بھی آئی کہ بھوجپوری میں کئی مشہور اداکاراؤں کی لمبائی کم ہے۔ یامنی سنگھ کے ساتھ انکی جوڑی بنانا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے لیے مشکل ہوا تھا۔ یامنی کے مطابق شروع میں کچھ جگہ انہیں صرف اس لیے نہ کردیا گیا۔ بعد میں جس طرح امیتابھ بچن نے اپنی ایکٹینگ کے دم پر بالی ووڈ میں مقام بنایا۔ کچھ ایسا ہی یامنی سنگھ کے ساتھ ہوا۔ ایک ڈائریکٹر نے موقع دیا اور پھر یامنی اس طرح چھائی کہ پچھے مور کر نہیں دیکھا۔

یامنی کہتی ہے کہ کئی بار ہوا ہے ۔ ایکٹر کی لمبائی کچھ کم ہوتو ڈائریکٹر ٹال مٹول کرتے ہیں۔ حالانکہ بالی  ووڈ میں بھی ایسے مثال ہیں۔ آخر وہ بھی عامر خان کئی لمبی ہیروئین کے ساتھ کام کیے ہیں۔ آج تو تکنیک بہتر ہے۔ کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔ یامنی آگے کہتی ہے ، لمبائی کی بات صحیح ہے لیکن ایکٹینگ سب سے ضروری چیز ہے۔ اب تو بھوجپوری میں بھی کافی اچھے قد کے ایکٹرس ہیں۔ جنکا قد تھوڑا کم بھی ہے۔ انکی ایکٹینگ اتنی زبردست ہے کہ آپ انہیں نظر انداز نہیں کرسکتے۔

شروعاتتی دنوں کو یاد کرتے ہوئے یامنی سنگھ ہنس پڑتی ہے۔ کہتی ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ لمبے ہونے کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہے۔ یامنی کہتی ہے ہمیں تو بھوجپوری کا امیتابھ ہی بنا دیا تھا۔ ہمیں لگا واپس ہونا پڑے گا کیا۔ اب سب ٹھیک ہے۔ میں نے سبھی ایکٹرس کے ساتھ کام کیا اور ہماری جوڑیاں کافی ہٹ بھی ہے۔ لگاتار فلمیں بھی  کررہی ہوں۔

Tags:

You Might also Like