Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ سنچیتا بنرجی ، ہوچکی ہے کاسٹنگ کاوچ کا شکار

فلمی ڈسک،16مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بہت ہی کم وقت سے اپنے آپ کو بھوجپوری فلموں میں بطور اداکارہ کے طور پر کھڑا کرنے والی اداکارہ سنچیتا بنرجی آج کافی مقبول ہے۔ لیکن ایک معمولی ماڈل سے لیکر بھوجپوری سینما کا چمکتا ستارہ بننے کا سفر سنچیتا بنرجی کے لیے آسان نہیں تھا۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنچیتا بنرجی کی زندگی سے جڑی کئی چھوٹی بڑی باتیں انہوں نے شیئر کی ہے۔

بھوجپوری فلموں کی گلمیرس اداکارہ سنچیتا بنرجی کی پیدائش کولکتہ میں ہوئی تھی، یہ کولکتہ میں ہی بڑی ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات میں قریب سو سے ذیادہ آڈیشن دیئے جس میں انہیں کاسٹنگ کاوچ جیسے سنگین مسئلہ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ یہ بات سنچیتا بنرجی نے خود اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتائی تھی۔

سنچیتا کچھ ٹی وی شو میں بھی کام کرچکی ہے۔ وہ ٹی وی شو جمائی راجہ میں نظر آئی تھی۔ ٹی وی شو جمائی راجہ کے بعد انہوں نے رکتدھار فلم سے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ، رکتدھار فلم کے پروڈیوسر ناگیش پجاری نے سنچیتا بنرجی کو اپنی اس فلم کے لیے بطور لیڈ اداکارہ کاسٹ کیا ۔ اس فلم میں سنچیتا بالی ووڈ کے جانے مانے ایکٹر شکتی کپور بھی نظر آئے۔

فلم رکتدھار کے بعد اداکارہ کو بھوجپوری کے لیے آفر آیا، جسکے بعد انہوں نے اپنے بھوجپوری فلم کیریئر کی شروعات 2012 میں فلم نیروہا ہندوستانی 2 سے کی تھی۔ اس فلم میں نیروہا کے ساتھ امرپالی دوبے بھی تھی۔
بتادیں کہ سنچیتا اپنی فیٹنس کو لیکر کافی متحرک رہتی ہے۔ اور وہ ایک بھی دن جم جانا نہیں بھولتی ہے۔ اداکارہ ہمیشہ اپنے ورک آوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے۔ اور اپنے فالوورس کو فیٹنس کے لیے حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like