Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری چھوڑی

سحر آفشا

بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے اسلام کے لیے انڈسٹری چھوڑی

مذہب کے لیے اللہ کی راہ پر فلم اداکارہ سحر افشا


فلمی ڈسک، 9 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی و فلم اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم نے اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری کو الوداع کہا تھا اور اب بھوجوپوری اداکارہ سحر افشا کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے انکے فینس کو حیران کردیا ہے- کیسری لال یادو ، پون سنگھ جیسے تمام بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کرچکی سحر افشا نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے-

 

فلمی اداکاراؤں کے ساتھ ایک بات بہت زیر بحث رہی وہ یہ کہ کئی مسلم اداکاراؤں نے اسلام کے لیے اپنے کام یعنی اداکاری کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ایسا کرنے والی ہیروئین میں کئی بڑی اور نامی اداکارائیں شامل ہیں، جو کافی مشہور رہی ہے لیکن انہوں نے مذہب کے لیے انڈسٹری چھوڑ دی-

سحر افشا نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو الوداع کہے رہی ہے اور امید  کرتی ہوں کہ انہیں انکی نئی زندگی کے لیے پہچانا جائے-

اللہ سے معافی کی طلب گار ہوں

سحر افشا نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے، جسے انہوں نے تین زبانوں میں شیئر کیا ہے- سحر افشا نے ہنگلش، انگریزی اور اردو میں نوٹ شیئر کیا ہے-

سحر نے اپنے نوٹ میں لکھا، میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ شوبز (فلم انڈسٹری) چھوڑنے جارہی ہوں اور اب اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا-

انشا اللہ میں اگلی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے الہام کے مطابق گذارنے کا ارداہ رکھتی ہوں- میں اپنی گذشتہ زندگی سے توبہ کرتی ہوں- اللہ سے توبہ کرتی ہوں، اللہ سے معافی کی طلب گار ہوں-

سحر نے اپنے پوسٹ میں آگے لکھا، اگر مجھے بہت زیادہ شہرت اور دولت مل جائے، لیکن ہمیشہ ایک خلش میں بھی مبتلا رہی، کیونکہ اس زندگی کا میں نے بچپن میں تصور نہیں کیا تھا، بس اتفاق سے ہی اب انڈسٹری میں آگے اور آگے بڑھتی گئی، لیکن اب سب ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے-

 

اگلی زندگی انشا اللہ ، اللہ کے حکم کے مطبق گذارنے کا ارادہ ہے- آپ سب کی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ مجھے استقامت اور نیکی والی زندگی عطا فرمائے-

امید کرتی ہوں کہ مجھے میری پچھلی زندگی سے نہیں، بلکہ آنے والی  زندگی سے یاد رکھا جائے-

ثنا خان نے کیا ردعمل

سحر افشا کے اس پوسٹ پر اداکارہ رہی ثنا خان نے بھی کمنٹ کیا ہے، سحر کے پوسٹ پر ثنا نے لکھا، ماشا اللہ میری بہن میں تمہارے لیے بہت خوش ہوں-

اللہ تمہیں ہر قدم پر استقامت دے- تم اور  بھی لوگوں کو متاثر کرو اور انسانیت کے لیے ذریعہ بنو- ثنا خان کے کمنٹ اور سحر افشا کے پوسٹ پر سوشل میڈیا یوزڑس کے ردعمل آرہے ہیں-

 

یہ اداکارائیں چھوڑ چکی ہیں انڈسٹری

بتادیں کہ اس سے پہلے زائرہ وسیم نے جون 2019 میں اسلام کے لیے اپنی مذہبی وابستکی کا حوالہ دیتے ہوئے ایکٹینگ چھوڑ دی تھی- اکتوبر 2020 میں اداکارہ ثنا خان نے اللہ کے لیے اپنے پیار کا حوالہ دیتے ہوئے شوبز چھوڑ دیا- اب سحر افشا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اسی وجہ سے فلم انڈسٹری چھور رہی ہیں-

 

بتادیں کہ سحر آفشا نے بھوجپوری سینما کے سپر اسٹار کیسری لال یادو کے ساتھ فلمی کیریئر کی شروعات کی ہے۔ مہندی لگا کر رکھنا 3 میں وہ دیکھیں گی۔ ساؤتھ فلموں میں سحر آفشا کام کرچکی ہے

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق افشا کی پیدائش 5 اگسٹ 1994 کو کرناٹک میں ہوئی-  سحر نے سال 2018 میں آئی تیلگو فلم کرتھا کرما کریا سے ڈیبیو کیا- اور بھوجپوری فلموں میں انہوں نے کیریئر کی شروعات فلم مہندی لگا کے رکھنا 3 سے کیا جس میں وہ کیسری لال یادو کے ساتھ نظر آئی-

 

سال 2020 میں سحر افشا نے ویڈیو گانا ویسے تو تیری یاد میں کنال ورما کے ساتھ نظر آئی- انہوں نے کئی ماڈلنگ اسائنگمنٹس کیے ہیں، اسکے بعد انڈسٹری میں آئی، اور اداکارہ اکشرا سنگھ انکی اچھی دوست ہے-

سحر افشا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

Tags:

You Might also Like