Type to search

ٹی وی اور فلم

رانی چیٹرجی کو اس مشہور ایکٹر کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کی خواہش 

rani chatterjee

فلمی ڈسک،6مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انٹرنیٹ کے اس زمانے میں سینما اپنی سرحدیں توڑ رہا ہے اور علاقائی زبانوں کے فنکار بالی ووڈ میں دھمال مچاتے نظر آرہے ہیں۔ ساؤتھ سینما کے کئی سارے فنکاروں نے ہندی فلموں کو سائن کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ اور پنجابی سینما کے کئی سپر اسٹار تو پہلے سے ہی ہندی فلمیں کررہے ہیں۔

ان دونوں انڈسٹری کے بعد بھوجپوری سینما کے ستارے بھی بالی ووڈ میں اپنے قدم جمانے کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔ ان دنوں ایم۔ایکس پلیئر کی ویب سیریز مست رام میں میں نظر آرہی اداکارہ رانی چیٹرجی نے ایک میڈیا ہاؤس سے بات کرت ہوئے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں دھماکہ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

 

رانی چیٹرجی نے کہا کہ انہیں لگاتار اچھے اچھے آفرس آرہے ہیں۔ جن پر وہ غور کررہی ہے۔ اداکارہ رانی چیٹرجی کے مطابق مجھے بالی ووڈ سینما سے کئی سارے آفر آ رہے ہیں۔ لیکن میں جلد بازی میں نہیں ہوں۔ اگر کوئی اسکرپٹ مجھے پسند آتی ہے اور اس میں میرا رول شاندار ہوگا تو میں اسے ضرور سائن کرونگی۔

جب رانی چیٹرجی سے پوچھا گیا کہ کس فنکار کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا خواب دیکھتی ہے تو انہوں نے بتایا، اگر مجھے موقع ملا تو میں سلمان کے ساتھ انٹری کرونگی۔ انکے علاوہ کوئی دوسرا ایکٹر نہیں ہے جسکے ساتھ میں اپنی بالی ووڈ انٹری کا خواب دیکھتی ہوں۔

بھوجپوری سینما کے ساتھ اپنے رشتے پر رانی چیٹرجی نے بتایا کہ میں نے یہ انڈسٹری چھوڑی نہیں ہے۔ میں آج جو بھی ہوں بھوجپوری انڈسٹری کی وجہ سے ہوں۔ اس سے میرا رشتہ مضبوط ہے۔ میں یہاں کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہوں گی۔

Tags:

You Might also Like